Book Name:Tazkira-e-Siddeeq-e-Akbar

مَحَبَّت کرتا ہے، اس کا ذِکر زیادہ کرتا ہے، بعض نے کہا:مَحَبَّت ،محبوب کو ہمیشہ یاد رکھنے کا نام ہے، ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ  ” جس قدر سانس ہیں ، ان کے مطابق محبوب کا ذِکر کیا جائے۔(المواہب اللدنیہ ،۲ /۴۹۵ ،ملتقطاً)

جوشخص ان صفات سے متّصِف ہوجاتاہے،اللہپاک اور اس کےرسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسے اس کی مَحَبَّت کامل ہوجاتی ہےاور جو ان میں سےبعض کی مُخالفت کرے،اس کی مَحَبَّت ناقص ہے۔(المواہب اللدنیہ ،۲/۵۰۱ ملخصا)عاشقِ اکبر،سَیِّدُنا صِدِّیقِ اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہُکےاندرتو محبتِ رسول  کی یہ علامات کامل طور پرپائی جاتی تھی،آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُ توعشقِ رسول کی وہ مَنازِل طےکرچکے تھے کہ عشق ومَحَبَّت اور اطاعتِ مُصْطَفٰے،گویا آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا اوڑھنابچھونا بن گیاتھا۔

اللہ کریم ہمیں بھی عاشقِ اکبر، صدیقِ اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے صدقے میں سچی محبت ِرسول  نصیب فرمائے ، آئیے ملکر دعا کرتے ہیں۔

دنیا کی لذّتوں سے مِری جان چُھوٹ جائے

مجھ کو بنا دے یاخدا تُو عاشقِ رسول!

 (وسائل بخشش مرمم،ص۲۴۳)

مجلس’’مدرسۃ المدینہ بالغان‘‘:

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی عشقِ رسول،محبتِ صحابہ واہل ِبیت اوراولیائے کرام کی مَحَبَّت دل میں بٹھانے،ان کی سیرتِ مُبارَکہ پر عمل کی ترغیب دِلانےکیلئےکم وبیش107شُعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔اِنہی میں سے ایک شعبہمجلس مدرسۃُ المدینہ بالغان“بھی ہے۔ مَدْرَسۃا لمدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے مساجد، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں۔ مَدْرَسۃُا لمدینہ بالغان میں بالغ یعنی