Book Name:Tazkira-e-Siddeeq-e-Akbar

ہاتھ چُوم لینا مکروہ ہے۔(بہارِ شریعت حصّہ ۱۶ ص۱۱۵ مُلَخَّصاً) ہاں اگر کسی بُزُرگ سے ہاتھ ملانے کے بعد حُصولِ بَرَکت کیلئے اپنا ہاتھ چُوم لیا تو کراہَت نہیں،جیساکہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اگر کسی سے مُصافحہ کیا پھر بَرَکت کیلئے اپنا ہاتھ چوم لیا تو مُمانَعَت کی کوئی وجہ نہیں جبکہ جس سے ہاتھ ملائے وہ اُن ہستیوں میں سے ہو جن سے بَرَکت حاصِل کی جاتی ہو۔(جدالممتار علی ردالمحتار،۷/۶۵، مقولہ:۴۶۸۳ از نیکی کی دعوت ص۳۲۹) (13)مُصافَحَہ کرتے(یعنی ہاتھ ملاتے) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے۔ (بہارِ شريعت حصّہ ۱۶ص۹۸)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آدابھدِيَّةً طَلَب کیجئےاوربغوراس کامطالَعَہ فرمائیے۔سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

آئندہ ہفتہ وار اجتماع کی جھلکیاں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَ اللہآئندہ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع  کے بیان کا موضوع ہوگا”خوفِ خدا میں رونے کی اَہمیتجس میں ہم خوفِ خدا میں رونے کی اَہَمیَّت کے بارے میں سنیں گے۔ خوفِ خدا میں رونا کتنا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، اس پر ایک ایمان افروز حِکایت بیان کی جائے گی۔ خوفِ خدا کسے کہتے ہیں؟ اس بارے میں بھی سنیں گے۔ خَوفِ خدا میں رونے کی ترغیب پر کچھ روایات بھی بیان کی جائیں گی۔ یقیناً خَوفِ خدا میں رونا سعادت کی بات ہے، محض آنسو بہانے کے طبّی فوائد بھی پیش کئے جائیں گے۔ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام اور اولیائے کرام خَوفِ خدا میں