Book Name:Tazkira-e-Siddeeq-e-Akbar

(1)دومسلمانوں کابوقتِ ملاقات سلام کر کےدونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے(2) رخصت ہوتے وَقت بھی سلام کیجئےاورہاتھ بھی ملا سکتےہیں(3)نبی مُکَرَّمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا ارشادہے:جب دومسلمان ملاقات کرتےہوئےمُصافَحہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خیریت  پوچھتےہیں تواللہ پاک ان کےدرمیان سورحمتیں نازل فرماتاہےجن میں سےننانوے(99)رحمتیں زیادہ پرتپاک طریقےسےملنےوالےاوراچھےطریقےسےاپنےبھائی سےخیریت دریافت کرنے والے کے لئےہوتی ہیں۔( اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطَّبَرَانِیّ ج۵ ص ۳۸۰ رقم ۷۶۷۲)(4)جب دودو ست آپس میں ملتے ہیں اور مُصافَحَہ کرتےہیں اورنبی(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)پردُرُود پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلےدونوں کےاگلےپچھلےگناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ (شُعَبُ الْاِیْمَان، حدیث ۸۹۴۴ ، ۶ / ۴۷۱) (5)ہاتھ ملاتےوقت درودشریف پڑھ کرہوسکےتویہ دعابھی پڑھ لیجئے: یَغفِرُاللہُ لَنَاوَ لَکُم(یعنیاللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے)(6)دو مسلمان ہاتھ ملانےکے دَوران جودعا مانگیں گےاِنْ شَآءَ اللہقَبول ہوگی ہاتھ جدا ہونےسےپہلےپہلےدونوں کی مغفرت ہوجائےگی۔(مُسنَد اِمام احمد بن حَنبل ج۴ ص۲۸۶ حدیث ۱۲۴۵۴)(7) آپس میں ہاتھ ملانےسےدُشمنی دُور ہوتی ہے(8)فرمانِ مصطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:جومسلمان اپنے بھائی سےمُصافَحہ کرےاورکسی کےدل میں دوسرےسے عداوت نہ ہوتو ہاتھ جدا ہونے سے پہلےاللہپاک دونوں کےگزَشتہ گناہوں کو بخش دےگااورجو کوئی اپنے مسلمان بھائی کی طرف مَحَبَّت بھری نظر سےدیکھےاور اُس کے دل یا سینے میں عداوت نہ ہو تو نگاہ لوٹنے سے پہلےدونوں کےپچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔(کَنْزُ الْعُمّال ج۹ ص ۵۷) (9)جتنی بار ملاقات ہوہربارہاتھ ملا سکتے ہیں (10)دونوں طرف سے ایک ایک ہاتھ ملانا سنّت نہیں مصافحہ دوہاتھ سےکرناسنّت ہے (11) بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنت نہیں(12)ہاتھ ملانےکےبعدخوداپنا ہی