Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

بھی ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  مَدَنی قافِلوں کی بَرَکت سے لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب برپا ہوجاتا ہے۔٭مَدَنی قافِلےمیں سفر کرنے سے نیک لوگوں کی صحبت مُیَسَّر آتی ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجد میں نَفْل اِعتکاف کرنے کی سعادت ملتی ہے۔ ٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بے نمازیوں کو نماز وں کی اَہَمِّیَّت معلوم ہوتی ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سےبہت سے دِینی مسائل سیکھنے کی سعادت ملتی ہے۔٭ مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجدوں میں ذِکْر و اَذکار،دَرْس و بَیانات کا سِلْسِلہ جاری رہتا ہے۔٭مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔

       مدنی قافلوں میں سفرکرنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول کے لیے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے بھی کیسی پیاری پیاری دُعائیں کی ہیں،آئیے!وہ دُعائیں ہم بھی سُنتے ہیں،اے کاش!ہم بھی اِن دُعاؤں سے اپنا حصہ لینے میں کامیاب ہوجائیں،چنانچہ

        ہر ماہ کے پہلے جمعے کو3دن کے مدنی قافلے میں سفرکرنے والوں کے لیے آپ دُعا کرتے ہیں:     یا ربَّ المصطفےٰ!جوکوئی ہرشمسی ماہ کےپہلے جمعے کوتین دن کے مدنی قافلے میں سفرکے لیے روانہ ہو،اُس کودِیدارِمصطفےٰ سے مشرف فرما۔

       ہر ماہ کے دُوسرےجمعے کو3دن کے مدنی قافلے میں سفرکرنے والوں کے لیے آپ دُعا کرتے ہیں:یااللہ پاک!جوکوئی انگریزی ماہ کےدُوسرے جمعے کوتین دن کے مدنی قافلے میں سفرکی ترکیب کرے،اس کادل نیکیوں میں لگادے۔

        ہر ماہ کے تِیسرے جمعے کو3دن کے مدنی قافلے میں سفرکرنے والوں کے لیے آپ دُعا کرتے ہیں:اے مالکِ کریم! جو کوئی عیسوی ماہ کے تیسرے جمعے کومدنی قافلے میں 3 دن کے لیے سفرپرروانہ ہو،اس کو جنت الفردوس میں اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاپڑوس عطافرما۔