Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

نے سب توڑ دیں۔ اب یہ سخت پریشا نی میں اور نہایت مایوس، آپ کے پِیر  و مُرشِدحضرت نجمُ الدِّین کُبریٰ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کہیں دُور دراز مقام پر وُضو فرمارہے تھے، وہاں سے آپ نے آواز د ی کہہ کیوں نہیں دیتا کہ میں نے خدا کو بے دلیل ایک مانا ۔ (آداب ِمرشد کامل ،ص۸۸ملخصا)

بُرے خاتمہ سے  بچنے کاطریقہ

اے عاشقانِ اولیا!معلوم ہواکہ ایمان کی سلامتی اور خَاتِمَہ بِالخیر کاایک ذریعہ کسی پیرِ کامل کے ہاتھ میں ہاتھ دے دینا بھی ہے کہ مُرشِد کی باطِنی توجُّہ سے بھی وَسْوَسہ  شیطانی رَفع دَفع ہوجاتاہے، حتّٰی کہ خَاتِمَہ بِالخَیرنصیب ہوجاتاہے ،وَرْنہ شیطان لعین نَزْع کے عالم میں وساوِس کے ہتھکنڈے اِسْتِعْمال کرکے مسلمان کے اِیمان کوبرباد کرنے کی بھرپُور کوشش کرتا ہے۔

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!فی زمانہ  شیطانی وسوسوں سے بچنے،ایمان کی سلامتی، نیکیوں پر استقامت پانے، پابندِ سُنّت بننے اور گناہوں سے  سچی نفرت   کرنے اورایمان  کی حفاظت کا جذبہ اپنے اندر بیدارکرنے کے لئے  نیک لوگوں کی صحبت اختیار  کیجئے،   کیونکہ  نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے  سےگناہوں سے نفرت  اور نیکیاں  کرنے کا  ذہن بنتا  ہے۔ فی زمانہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی کا مدنی    ماحول کسی نعمت سے کم نہیں ، لہٰذا اگرہم چاہتے ہیں  کہ ہم نیک بن کر ایمان کی حفاظت کرنے والے بن جائیں توآج ہی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وا بستہ ہوکرامیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوجائیے اور سُنّتوں کی دُھومیں مچانے کے لئے 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”مدنی قافلہ“ 

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”مدنی قافلہ