Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

پیارے پیارے اسلامی بھائیو !اِنْ شَآءَ اللہآئندہ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع  کے بیان کا موضوع ہوگا ’’کوشش کامیابی کی کنجی ہے۔ ‘‘جس میں ہم سنیں گے کہ کن کاموں میں کوشش کرنی چاہیے، مسلسل کوشش کتنی بڑی بڑی کامیابیوں سے ہمکنار کروا سکتی ہے،دنیا و آخرت کی کامیابیاں پانے کے لیے اطاعتِ والدین کی کوشش کرنا کتنا ضروری ہے ، اس کےعلاوہ  مزید کئی سبق آموز واقعات اور مدنی پھول بھی  آئندہ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں بیان کئے جائیں گے۔لہٰذا آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ انفرادی کوشش کر کے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ساتھ لانے کی نیت کیجئے اور ہاتھ اٹھا کر روز سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے  اجتماع میں

پڑھے جانے والے (6)دُرودِ پاک اور  (2)دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ