Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

متعلق 22مدنی پھول،٭اور بہت سے اہم  مدنی پھول ، حکایات ،روایات اس رسالے میں اپنی بہاریں لٹا رہے ہیں۔اللہ پاک   کو راضی کرنے، علم ِ دین حاصل کرنے اور ثواب کے لیے مدنی قافلوں میں سفر کریں تاکہ ثواب بھی ملے،مدنی قافلے میں سفر سے کبھی ضمناً دُنیوی فوائد بھی حاصل ہو جاتے ہیں۔ آئیے!بطورِ ترغیب مَدَنی قافِلے کی ایک مَدَنی بہار سُنتے ہیں، چنانچہ

پُرانے مَرض سے نجات مل گئی

باب المدینہ(کراچی)کے عَلاقے ناظِم آباد کے مقیم ایک عمر رسیدہ اسلامی بھائی تقریباً19سال سے سانس کے مَرَض میں مُبْتَلا تھے۔بسا اوقات مَرَض کی شِدَّت کی وجہ سے اُنہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا،کبھی آدھی رات کو طبیعت بگڑجاتی تو اُسی وَقْت ڈاکٹر(Doctor)کےپاس جانا پڑتا۔ الغَرَض عِلاج میں کوئی کمی نہ چھوڑی جاتی۔اُن کی خوش قسمتی کہ ایک مرتبہ عاشقانِ رسول کے ہمراہ تین(3)دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل ہوئی،مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے جہاں اُن کے شب و روز عبادتِ الٰہی میں گزرے،عِلْمِ دین حاصِل کرنے کا موقع ملا اوروہیں اُنہیں دیگر بَرکات بھی نصیب ہوئیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ  مَدَنی قافِلے کے دوران اُنہیں نہ ہی اِنجکشن کی حاجت پیش آئی اور نہ ہی کسی ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا بلکہ وہاں  ایسا اِطمینان اور سُکون ملا کہ جو اِس سے پہلے کبھی نہ ملا تھا۔اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے اُن کے19سال پُرانے مَرَض میں نُمایاں کمی آگئی۔

دور بیماریاں اور پریشانیاں                                                  ہوں گی بس چل پڑیں، قافِلے میں چلو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد