Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

       ہر ماہ کے چوتھے جمعے کو3دن کے مدنی قافلے میں سفرکرنے والوں کے لیے آپ دُعا کرتے ہیں:

مولائے کریم!جوکوئی انگریزی ماہ کے چوتھے جمعے کوتین دن کے مدنی قافلے میں سفر اِختیار کرے،اُسے شفاعت فرمانے والے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت بروزِ قِیامت نصیب فرما۔

       کسی ماہ کا پانچواں جمعہ ہونے کی صورت میں 3دن کے مدنی قافلے میں سفرکرنے والوں کے لیے آپ دُعا کرتے ہیں:یااللہ پاک!جوکوئی انگریزی ماہ کاپانچواں جمعہ ہونے کی صورت میں اُس دن مدنی قافلے میں سفرکرے،اُس پر جہنّم حرام کردے۔

       12ماہ  تک 3دن  کے مدنی قافلوں کے مسافروں کے لیے آپ  دُعاکرتے ہیں:یاربَّ المصطفےٰ!جوکوئی کم از کم12ماہ تکہرماہ 3دن کے مدنی قافلے میں سفرکرے،اُس کو اپنی ذات کے سِواکسی کامحتاج نہ فرما۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

یا خدا ہر گھڑی رَٹ ہو عطّار کی

قافلے میں چلیں قافلے میں چلو (وسائل بخشش مرمم،ص۶۷۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

       12مدنی کاموں میں سے اس مدنی کام ’’مدنی قافلہ‘‘ کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئےمکتبۃ المدینہ کےرسالے’’مدنی قافلہ ‘‘ کامطالعہ کیجئے،تمام اسلامی بھائی اس رسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں،یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ   سے  پڑھا بھی  جاسکتاہےاور ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔

       اس رسالےمیں آپ پڑھ سکیں گے۔٭مدنی قافلہ کیاہے،٭مدنی قافلےمیں سفرکی نیتیں، ٭مدنی قافلے کامختصر جدول،٭مدنی قافلےسےمتعلق شرعی وتنظیمی احتیاطیں،٭مدنی قافلوں کے