Book Name:Shetan Ki Insan Say Dushmani

شیطان کا ایک ہتھیار ”ریا کاری“ 

       اس میں کوئی شک نہیں کہ اوّل توشیطان ہمیں نیکیاں کرنےنہیں دیتا اوراگر ہم خُوب کوشش کرکے نیک عمل کرنے میں کامیاب ہو بھی جائیں توشیطان ہماری عِبادت کو،صدقات وخیرات کو مَقْبول ہونے سے روکنے کے لئے اپنا پورا زور لگادیتا ہے اور ہماری عِبادت میں کوئی ایسی غَلَطی  کروانے کی کوشش کرتا ہے جو اِسے ضائع کر دے یا پھر عِبادَت کے بعد ہمارے دل میں مشہور ہونےکی خواہش پیداہوتی ہے،کوئی ہماری نیکیوں کا چرچا کرے نہ کرے، ہم خُود بِلاضَرورتِ شَرعی اپنی نیکیوں کا اِظْہار کرکے”اپنے مُنہ میاں مِٹّھو“بننےسےبازنہیں آتےاوریوں شیطان کےپھیلائےہوئے رِیاکاری کے جال میں جا پھنستے ہیں ۔

رِیاکاری کی تعریف: 

شیخِ طریقت، اَمیرِ اہلسنَّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی، حَضْرتِ علّامہ مَوْلانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نیکی کی دعوت “کے صفحہ 66 پر تحریر فرماتے ہیں:اللہ پاک کی رِضا کے عَلاوہ کسی اور اِرادے سے عِبادت کرنا(رِیاکاری ہے)۔  گویا عِبادت سے یہ غَرْض ہو کہ لوگ اُس کی عِبادت پر آگاہ ہوں تاکہ وہ اُن لوگوں سے مال بَٹورے یا لوگ اُس کی تعریف کریں یااُسے نیک آدَمی سمجھیں یا اُسے عزّت وغیرہ دیں۔ (اَلزَّواجِرُ عَنِ اقْتِرافِ الْکبائِر  ،۱/۸۶)

 آیئے!شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتاب نیکی کی دعوتحصّہ اَوّل، صفحہ 73 سے رِیاکاری سے مُتَعَلِّق چند مثالیں سُنتے ہیں۔ خیال رہے کہ رِیاکا ری ایک ایسا عمل ہے، جس کا سارا  دارومدار نِیَّت پر ہے، لہٰذا جو مثالیں پیش کی جارہی ہیں وہ اگرچِہ رِیاکاری ہی کی ہیں لیکن  کئی مقامات پر