Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

چغل خوری کرنا کتنا بُرا کام ہے،اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہقرآنِ پاک میں چغل خور کی مذمت بیان کی گئی ہے،چنانچہ

پارہ29 سورۃُ القلم کی آیت نمبر11میں ارشاد ہوتا  ہے:

هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍۙ(۱۱) (پ۲۹،القلم:۱۱)                                             

  ترجمۂ کنز العرفان:سامنے سامنے بہت طعنے دینے والا، چغلی کے ساتھ ادھر ادھر بہت پھرنے والا۔

       میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!جس طرح قرآنِ کریم میں چغل خور کی مذمت کو بیان کیا گیا ہے اسی طرح احادیثِ مبارکہ میں بھی چغل خوروں کی مذمت بیان ہوئی ہے۔آئیے!عبرت کے لئے6 فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے:

چغلی کےمتعلق 6فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

(1)ارشادفرمایا:غیبت اورچغلی ایمان کواس طرح کاٹ دیتی ہیں جیسےچرواہا درخت کو کاٹ دیتاہے۔ (الترغیب و الترہیب ، کتاب الادب ، رقم:  ۴۳۶۲،ج۳،ص ۴۰۵)

(2)ارشادفرمایا:تم لوگوں میں سب سےزیادہ خدا کے نزدیک ناپسندیدہ وہ ہے جو اِدھر اُدھرکی باتوں میں لگائی بجھائی کرکے مسلمانوں میں اختلاف اورپھوٹ ڈالتاہے۔(مسندامام احمد، حدیث عبد الرحمن بن عثم ،رقم:۱۸۰۲۰،۶/۲۹۱)

(3)ارشاد فرمایا:اللّٰہ پاک کے بہترین بندے وہ ہیں  کہ جب ان کو دیکھا جائے تو اللّٰہ پاک یا د آجائے اوراللّٰہ پاک کے بد ترین بندے چغلی کھانے کے لئے اِدھر اُدھر پھرنے والے، دوستوں  کے درمیان