Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

جدائی ڈالنے والے اور بے عیب لوگوں  کی خامیاں  نکالنے والے ہیں۔(مسندامام احمد، مسند الشامیین،حدیث عبد الرحمن بن غنم الاشعری،۶/۲۹۱،حدیث:۱۸۰۲۰)

(4)ارشاد فرمایا:منہ پر بُرا بھلا کہنے والوں،پیٹھ پیچھے عیب جوئی کرنے والوں،چغلی کھانے والوں اور بے عیب لوگوں میں  عیب تلاش کرنے والوں کو اللّٰہ پاک(قیامت کے دن) کتوں  کی شکل میں  جمع فرمائے گا۔(التوبیخ والتنبیہ لابی الشیخ الاصبہانی، باب البہتان وماجاء فیہ، ص۲۳۷، حدیث: ۲۱۶)

(5)ارشادفرمایا:چغل خورکوآخرت سے پہلےاس کی قبرمیں عذاب دیاجائےگا۔(بخاری،کتاب الوضو، باب من الکبائر ...الخ،حدیث:۲۱۶، ۱/۹۵)

(6)ارشادفرمایا:لَایَدْخُلُ الْجَنَّۃَ قَتَّاتٌ یعنی  چغل خورجنت میں داخل نہ ہوگا۔

(بخاری، کتاب الادب، باب مایکرہ من النمیمۃ، الحدیث۶۰۵۶،ص۵۱۲)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بیان کردہ احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوا!چغلی ایمان کو کاٹ دیتی ہے،چغلی مسلمانوں میں پھوٹ ڈلوانے والا کام ہے،چغلی کھانے والے بد ترین لوگ ہیں  ،چغلی کھانے والوں کو بروزِ قیامت کتوں کی شکل میں جمع کیا جائے گا،چغلی لگانے والی  کو آخرت سے پہلے عذابِ قبر میں مبتلا کیا جائے گااور  چغلی کرنے والی اَوَّلاً جنت میں نہ جائے گی۔افسوس صد کروڑ افسوس!  عام محفل ہو یا مذہبی اجتماع کے بعد کی بیٹھک،شادی کی تقریب ہو یا تعزِیت کی نشست،کسی سے مُلاقات ہو یا فون پربات، چند منٹ بھی اگر کسی سے گفتگوکی صُورت بنے تو شاید ہی ہماری گفتگو چغلیوں سے پاک ہو۔ آئیے!اب اپنا دل تھام کر چغل خوری کی ہلاکت خیزیوں پر مشتمل ایک عبرت ناک حکایت سنئے اور  چغل خوری سے بچنے کی نِیَّت کیجئے، چنانچہ