Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

پڑھنے والیوں کا ہَدَف کم از کم 12اسلامی بہنیں ہیں،(دورانیہ زیادہ سے زیادہ1گھنٹہ 12 مِنَٹ) صبح 8:00 تااذانِ عصر تک کسی بھی وقت(با پردہ جگہ میں ) ترکیب کی جا سکتی ہے، دُرُست قرآنِ پاک پڑھنا سکھانے کے ساتھ ساتھ غُسل، وُضُو،نماز، سُنّتیں،  دُعائیں نیز عورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ زبانی نہیں بلکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتاب ''اسلامی بہنوں کی نماز'' سے د یکھ دیکھ کر سکھایئے، مدرسۃ المدینہ (بالغات )''مدنی پھولوں ''کے مطابق لگایئے،

٭اَلْحَمْدُلِلّٰہمدرَسۃُ المدینہ بالِغات کی بَرکت سےدُرُست قرآنِ کریم پڑھنا نصیب ہوتاہے،٭مدرَسۃُ المدینہ بالِغات نماز،وُضو اورغُسل وغیرہ ضروری اَحکامِ اسلامیہ سیکھنےکا بہترین ذَرِیْعہ ہے،٭مدرَسۃُ المدینہ بالِغات میں حاضِری کی بَرکت سےاچھی صُحبت مُیسّرآتی ہے،٭ مَدرَسۃُ المدینہ بالِغات کی بَرکت سےقرآنِ کریم پڑھنے پڑھانےکی سعادت ملتی ہے،٭مدرَسۃُ المدینہ بالِغا ت کی بَرکت سے عِلْمِ دِین کی دَولت نصیب ہوتی ہے،٭مدرَسۃُ المدینہ بالِغات کی بَرکتسے مَدَنی اِنعامات پر عمل کا جذبہ مِلتا ہے،٭ مَدرَسۃُ المدینہ بالِغات کیبَرکت سےاچھے اَخلاق اپنانے کا موقع مِلتاہے،

آئیے! تر غیب کے لئے مدرسۃ المدینہ (بالغات) کی ایک مدنی بہار سنئے اور جھومئے۔ چنانچہ

گناہوں بھری زندگی سے نَجات“

       بابُ المدینہ(کراچی) میمن سوسائٹی میں رہائش پذیر ایک اسلامی بہن جن کے شب و روز اللہ کریم کی نافرمانی میں بسر ہو رہے تھے ، ناچ گانوں کاجنون کی حد تک شوق تھا،قرب و جوار میں ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات میں انہیں گانے اور ڈانس کے لیے بلایا جاتا تھا مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ۔ سینکڑوں گانے ان کو نہ صرف زبانی یاد تھے بلکہ ان میں سے ہر گانے پر ڈانس بھی کر سکتی تھی۔ان ہی بے ہودگیوں میں ان کی زندگی کا ایک حصہ ضائع ہوچکا تھا ، وہ تو قسمت اچھی تھی کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی