Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

سو(One Hundred) کے قریب آدمی مارے گئے۔(احیاء العلوم ،کتاب آفات اللسان ، ۳/۱۹۵ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!معلوم ہوا !چغل خوری اِنتہائی بُری بیماری ہے،چغل خوری کی عادت گھر کے امن و سکون کو تباہ و برباد کر دیتی ہے،چغل خوری کے سبب آپس میں دُوریاں پیدا ہوجاتی ہیں، چغل خوری کی وجہ سے آپس میں شک و شبہات پیدا ہونے لگتے ہیں،چغل خوری کے سبب دلوں میں نفرتیں قائم ہوجاتی ہیں،چغل خوری کے سبب ایک دوسرے پر اِعتبار اُٹھ جاتا ہے،جیسا کہ بیان کردہ حکایت میں ہم نے سُنا کہ ایک شخص نے چغل خوری کو معمولی عیب سمجھا تو اِسی کی نحوست نے اُس کے گھر کو ویران کردیا،چغل خوری کی آفت کے سبب ہنسی خوشی زندگی گزارنے والوں کے درمیان شکوک و شبہات پیدا ہوگئے،چغل خوری کے سبب وہ اور اس کی بیوی موت کے گھاٹ اُتر گئے اور بالآخر ان کے عزیز و اقارب کے درمیان بھی قتل و غارت گری کا وہ بازار گرم ہوا کہ اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ۔لہٰذا خود بھی چغل خوری سے بچئے اور دوسروں کو بھی بچتے رہنے کی ترغیب دلائیے،اللہ پاک ہم سب کو لڑائی جھگڑے،چغلی اور تمام گناہوں سے محفوظ  فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

چغل خور کبھی سچا نہيں ہو سکتا

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!یاد رکھئے!جب بھی ہمارے پاس آ کر کسی کے بارے میں کوئی منفی بات کہے،مثلاً  فلانہ  امانت  دار نہیں، فلانہ اسلامی بہن  وعدہ خلافی کرتی ہے، فلانہ اسلامی بہن تمہاری  برائی کررہی تھی ، یا اس طرح کی کوئی بھی بات کہے تو ہمیں آنکھیں بند کرکے فوراً اُس کی بات پر ہرگز اعتماد