Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْۤا (پ۲۶، الحجرات:۶)    

ترجَمۂ کنزالعرفان:اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو

اوراگرتم سچےہو ئےتویہ آیت تم پرصادق آئےگی:

هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیْمٍۙ(۱۱) (پ۲۹، القلم: ۱۱) 

  ترجَمۂ کنزالعرفان:سامنے سامنے بہت طعنے دینے والا، چغلی کے ساتھ ادھر ادھر بہت پھرنے والا۔

       اور اگرتم چاہوتوہم تمہیں مُعاف کر دیں!اُس نے عرض کی:یاامیرَالْمُومِنِین!مُعاف کردیجئے! آئندہ میں ایسا(یعنی غیبت اور چغل خوری)نہیں کروں گا۔(اِحیاءُ الْعُلوم،۳ / ۱۹۳)

تم میرے پاس تین برائیاں لے کر آئے

ایک شخص نے کسی بُزُرگ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر انہیں اُن کے دوست کی کچھ مَنفی(Negative)باتیں بتائیں ، اِس پر اُنہوں نے اِرشاد فرمایا:افسوس!تم میرے پاس تین برائیاں لےکرآئے:(1)مجھے میرے اسلامی بھائی سے نفرت دلائی،(2)اس وجہ سے میرے دل کو (تشویشوں اور وسوسوں میں)مشغول کیا اور(3)اپنے امین نفس پر تہمت لگائی۔(یعنی میں تمہیں امانت دار سمجھتا تھا مگر تم تو پیٹ کے ہلکے نکلے!)(اِحیاءُ الْعُلوم،۳/۱۹۳)

چغل خور خاموش ہوگیا

اعلیٰ حضرت،امامِ  اہلسنت مولانا شاہ امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ  اللّٰہ   عَلَیْہ اپنےچھوٹےبھائی  مولانامحمدرضا خان سے بڑی محبت فرماتےتھے،ایک بارمولانامحمدرضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےاپنی زوجہ کےلئےسونے کے کنگن  بنوائے،کسی  چغل خور نےاعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہسےاس بات  کاتذکرہ کیا،تو امامِ اہلسنترَحْمَۃُ اللّٰہ