Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

کے ساتھ ساتھ کثیر علمِ دین بھی سیکھنےکی سعادت حاصل کر تی ہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!مدرسۃ المدینہ بالغات میں نماز،غسل،وضو،  اور بہت سے شرعی مسائل بھی سکھائے جاتے ہیں آپ بھی  ہمّت کیجئے،تعلیمِ قرآن حاصل کرنے کے لیے مدرسۃ المدینہ بالغات میں خود بھی شرکت کیجئےاور دُوسری اسلامی بہنوں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیے۔اللہ پاک ہم سب کوقرآنِ کریم صحیح مخارج کےساتھ پڑھنےکی توفیق عطافرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ہم چغل خوری کی مذمت اور اس  کے نقصانات کے بارے میں سن رہی تھیں۔آئیے! اس ضمن میں ایک عبرت ناک واقعہ سنتی ہیں،چنانچہ

قبر میں آگ بھڑک رہی تھی

       حضرت سیِّدناعَمر وبن دِینار رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:مدینے شریف میں ایک شخص رہتا تھا،جس کی بہن مدینے شریف کےقریب ایک بستی میں رہتی تھی،وہ بیمار ہوئی تو یہ شخص اس کی تیمار داری میں لگارہا مگر وہ اسی مرض میں اِنتقال کر گئی،اس شخص نےاپنی بہن کے کفن دفن کا اِنتظام کیا، جب دفن کرکےواپس آیا تو اُسےیاد آیا کہ وہ رقم کی ایک تھیلی قَبرمیں بھول آیا ہے۔اس نے اپنے ایک دوست سےمددطلب کی،دونوں نے جاکر اس کی قَبرکھودکرتھیلی نکال لی۔ تو اس شخص نے دوست سےکہا :ذرا ہٹنا میں دیکھوں تو سہی میری بہن کس حال میں ہے؟اس نےقبرمیں جھانک کردیکھا تو وہاں آگ بھڑک رہی تھی،وہ چپ چاپ واپس چلاآیااور ماں سےپوچھا:کیامیری بہن میں کوئی خراب عادت تھی؟ماں نےکہا:تیری بہن کی عادت تھی کہ وہ پڑوسیوں کے دروازوں سے کان لگا کر ان کی باتیں سنتی تھی اور