Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

موسیٰ!میں تو بندوں کو اس سے روکتا ہوں۔حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام نے بنی اسرائیل کو حکم فرمایا کہ تم سب بارگاہِ الٰہی میں چغلی سے توبہ کرو، جب سب نے توبہ کی تواللہ پاک نے انہیں بارش عطا فرمادی۔(احیاء العلوم،کتاب الاذکار والدعوات،الباب الثانی،۱/۴۰۷)

گو شت کی چھوٹی سی بوٹی

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آپ نے سُنا کہ چغلی کرنا اس قدر بُرا عمل ہے کہ اس کی نحوست صرف چغل خور کی ذات  تک ہی محدود نہیں رہتی بلکہ دیگر لوگوں کو بھی مشکلات میں ڈال دیتی ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی زبان کو چغل خوری بلکہ ہر طرح کی برائیوں سے پاک و صاف رکھنے کی بھرپور کوشش کریں کیونکہ زَبان اگرچِہ بظاہر گو شت کی ایک چھوٹی سی بَوٹی ہے مگر یہ اللہ پاک کی عظیم الشان نعمت ہے۔ زَبان کا دُرُست استِعمال جَنَّت میں اور غَلَط استِعمال جَہَنَّم میں داخِل کر سکتاہے۔ اس زَبان سے تِلاوتِ قرآن کرنے والی اور دُرُود و سلام پڑھنے والی نیکی کی دعوت دینے والی اور برائی سے منع کرنے والی  ربِّ کریم کی عنایت سے جنّت میں داخل ہوگی۔اِس زَبان سے کسی مسلمان کو گالی نکالنے والی  ، غیبت وچغلی کرنے اور الزام لگانے والی عذابِ جہنم کی حق دار قرار پاتی ہے۔ اگر کوئی غیر مسلم بھی دل کی تصدیق کے ساتھ زَبان سے لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)پڑھ لے تو کفر و شرک کی ساری گندَگی سے پاک ہوجاتا ہے،اس کی زَبان سے نکلا ہوا یہ کَلِمہ اس کےپچھلے تمام گناہوں کے مَیل کُچیل کو دھوڈالتا ہے۔زَبان سے اداکئے ہوئے اس کلمۂ پاک کے با عِث وہ گناہوں سے ایسا پاک و صاف ہوجاتا ہے جیسا کہ اُس روز تھا جس رو ز اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔یہ عظیم مَدَنی اِنقلاب دل کی تصدیق کے ساتھ ساتھ زَبان سے ادا کئے ہوئے کلمے شریف کی بدولت آیا ۔