Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

       اے کاش !ہم بھی اپنی زَبان کا صحیح استِعمال کر نا سیکھ لیں۔غیبتوں،چغلیوں اور الزامات سے بھری باتوں سے پیچھا چھڑا لیں،بے شک اللہ کریم اور رسولِ اکرم،شاہِ بنی آدم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مرضی کے مطابق اگر زَبان کو چلایا جائے تو جنَّت میں گھر تیّار ہوجائےگا۔ اس زَبان سے ہم تلاوتِ قرآنِ پاک کریں ،ذِکرُ اللہ کریں، دُرُود وسلام کا وِرد کریں، خوب خوب نیکی کی دعوت دیں تو اِنْ شَآءَاللہ ہمارے وارے ہی نیارے ہوجائیں گے،چنانچہ

ہر بات پر سال بھر کی عبادت کاثواب    

       حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلامنے بار گاہِ الٰہی میں عرض کی:اے ربِّ کریم!جواپنے بھائی کو بلائے اور اسے نیکی کا حکم کرے اور بُرائی سے روکے اُس شخص کا بدلہ کیا ہوگا؟فرمایا:میں اس کے ہر کلمے کے بدلے ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اوراسے جہنَّم کی سزادینے میں مجھے حیا آتی ہے۔ (مُکاشَفۃُ الْقُلوب ص۴۸) یاد رہے!نیکی کی بات بتانے ،گناہ سے نفرت دلانے اور ان کاموں کیلئے کسی پر انفِرادی کوشِش کا ثواب کمانے کیلئے یہ ضَروری نہیں کہ جس کو سمجھا یا وہ مان جائے تو ہی ثواب ملے گا بلکہ اگر وہ نہ مانے تب بھی اِنْ شَآءَاللہثواب ہی ثواب ہے۔ اگر آپ کی انفِرادی کوشش سے کسی نے مثلاًمدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنا شروع کردیا اور وہ بھی مدنی رنگ میں رنگ گئی  تو اِنْ شَآءَاللہآپ کا بھی بیڑا پار ہو جائے گا۔

8مدنی کاموں میں سےایک مَدَنی کام”مدرسۃالمدینہ بالِغا ت“

یادرہے!ذیلی حلقے کے8 مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کاایک مَدَنی کاممدرَسۃُ المدینہ بالِغات میں پڑھنا یا پڑھانا بھی ہے۔فی ذَیلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ (بالِغات) کا اہتمام کیجئے،مدرسۃُ المد ینہ میں