Book Name:Chughli Ka Azaab-o-Chughal Khor Ki Mozammat

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوْۤا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ (پ۲۶،الحجرات:۶)    

ترجمۂ کنزُالعِرفان:اے ایمان والو!اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو کہ کہیں  کسی قوم کو اَنجانے میں  تکلیف نہ دے

 (2)اسے چُغلی سے منع کرے،سمجھائے اور اس کے سامنے اس کے فعل کی بُرائی ظاہر کرے۔

(3)اللہ پاک کی رِضاکے لئے اس سےبُغض(نفرت)رکھےکیونکہ چغل خوراللہ پاک کو ناپسند ہے اور جسے اللہپاک ناپسندکرے اس سے بُغض(نفرت) رکھناواجب  ہے۔

(4) جس کی غیبت کی گئی اس سے بدگمان نہ ہو کیو نکہ اللہ پاک کافرمان ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ٘-اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ (پ۲۶،الحجرات:۱۲)     

ترجمۂ کنزُالعِرفان:اے ایمان والو!بہت زیادہ گمان کرنےسے بچو بیشک کوئی گمان گناہ ہوجاتا ہے۔

(5)جو بات تمہیں بتائی گئی وہ تمہیں تَجَسُّس(یعنی تلاش و تحقیق کرنے) اوربحث پرنہ اُبھارے کہ تم اسے حقیقت سمجھنے لگ جاؤ۔اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

وَّ لَا تَجَسَّسُوْا (پ۲۶،الحجرات:۱۲)                   

ترجمۂ کنزُالعِرفان:اور(پوشیدہ باتوں  کی)جستجو نہ کرو

(6)جس بات سےتم چغل خورکومنع کر رہے ہو اُسےاپنے لئے پسند نہ کرو اور نہ ہی اُس کی چغلی آگے بیان کرو کہ یہ کہو:اس نے مجھ  سے یہ یہ بات بیان کی۔ اس طرح تم چغل خور اور غیبت کرنے والے ہوجاؤ گے اور جس بات سے تم نے منع کیا خوداس کے کرنے والے بن جاؤ گے۔(احیاء العلوم،۳/ ۴۷۳ ملخصا)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آئیے!چغل خوری سے نجات پانے کے مزید7 طریقوں کے بارے میں سنتی ہیں: