Book Name:Ambiya-e-Kiraam Ki Naiki Ki Dawat

السَّلَام کوفرعون کی طرف بھیجا۔(پ۱۵،طہ:۴۴)حضرت موسیعَلَیْہِ السَّلَامدینِ حق کی دعوت دینے فرعون کےمحل(Palace) پہنچے،وہاں وہ اپنی قوم کےمعزز افراد کےساتھ موجود تھا(خازن،۳/۳۸۵ملخصاً)حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَامنےکہا :اللہ  پاک نے مجھے رسول بناکر بھیجا ہے اورمیں تمہارے پاس اس کا پیغام لیکر آیا ہوں۔(خازن،۲/۱۲۴)فرعون نےکہامیں توخود ہی خدا ہوں  اور یہ بھی یادرکھواگرتم نےانکارکیاتو میں تمہیں قیدکردوں گا۔(پ۱۹، الشعراء:۲۹مفہوماً)جب فرعون نے حضرت موسیٰعَلَیْہِ السَّلَامکی باتیں ماننےسےانکارکردیا اورانہیں قید کرنےکی دھمکی دی توحضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نےفرعون سےکہا: مجھےمیرے رب نےمعجزات عطاکئےہیں،فرعون نےکہا: ہمیں بھی دکھاؤوہ معجزات کیاہیں؟حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامنےاپناعصازمین پرپھینکاتووہ بہت بڑااژدہابن گیااورجب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نےاژدہےکوپکڑا تو دوبارہ عصابن گیا ،فرعون نے کہا اور بھی کچھ لائے ہو ؟تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے ہاتھ کو گریبان میں ڈال کر نکالا توہاتھ سورج کی طرح چمکنے لگا۔(پ۱۹، الشعراء:۲۹تا ۳۳ملخصاً) حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام جب اپنے معجزے دکھا چکے تو فرعون نے سرداروں سے کہا:یہ تو جادو گر ہے  اور اپنے جادو کے زور پر تم سے تمہارا ملک چھیننا چاہتا ہے ،مشورہ دو کہ اب کیا کریں؟(پ۱۹، الشعراء :۳۴تا۳۵ ملخصاً) سرداروں نے اسے شہروں سے جادوگروں کو بلانے کا مشورہ دیا ،جب تمام  جادوگر جمع ہوگئے  تو  لوگوں میں  میلے کا اعلان کردیا گیا کہ سب لوگ میلے والے دن جمع ہو جائیں ۔(پ۱۹، الشعراء :۳۶تا۳۹ ملخصاً)جب میلے والے دن  سب ایک جگہ جمع ہوگئےاور مقابلہ ہوا تو جادوگروں نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکے سامنے اپنی رسیاں اورلکڑیاں پھینک دیں ،انہوں نے اپنے جادو کااتنا زبردست مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والوں کومیدان میں سانپ ہی سانپ نظر آنے لگے۔ (خازن،۲/۱۲۷)حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنا عصا زمین پر پھینکا تو وہ بہت بڑا اژدہا بن گیا(پ۱۹، الشعراء:۳۲) اورتمام سانپوں(Snakes) کو کھا گیا۔ (پ۱۹،  الشعراء:۴۵)جادوگریہ