Book Name:Ambiya-e-Kiraam Ki Naiki Ki Dawat

ہے کہ ہم ہر وقت صبر کی سواری پر سوار رہیں ،مصیبتوں، پریشانیوں، بے جامخالفتوں اور غموں کا سامنا ہوتا ہی رہے گا،صبر ان تمام چیزوں کا بہترین جواب ہے۔ اللہ پاک  ہمیں صبر کی دولت عطا فرمائے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

زُلفوں اور سر کے بالوں وغیرہ  کی سنتیں اور آداب

       آئیے!شیخ طریقت،امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے”163مدنی پھول“سے سر کے بالوں وغیرہ کی سنتیں اور آداب سنتی ہیں: عورت کا سر مُنڈوانا حرامہے( خلاصہ ازفتاوٰی رضویہ ج۲۲ ص۶۶۴)٭ عورت کو سر کے بال کٹوانے جیسا کہ اِس زمانے میں نصرانی عورتوں نے کٹوانے شروع کردیے ناجائز و گناہ ہے اور اس پر لعنت آئی۔ شوہر نے ایسا کرنے کو کہا جب بھی یہی حکم ہے کہ عور ت ایسا کرنے میں گنہگار ہوگی کیونکہ شریعت کی نافرمانی کرنے میں کسی(یعنی ماں باپ یا شوہر وغیرہ) کاکہنا نہیں مانا جائے گا۔ (بہارِ شریعت ج۳ص۵۸۸) ٭چھوٹی بچیوں کے بال مردانہ طرز پر نہ کٹوایئے، بچپن ہی سے ان کو لمبے بال


 

 



[1]    مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵