Book Name:Ambiya-e-Kiraam Ki Naiki Ki Dawat

چاہیے  ۔ ٭ مُبَلغہ کو چاہیے کہ ہمیشہ اللہ  پاک کی رحمت پر نظر رکھے اور  مایوسی کو قریب بھی نہ آنے  دے ۔( سرکار کا اندازِ تبلیغِ دین، ص ۲۰ تا ۲۴)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مدرسۃُ المدینہ بالغات“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے،نیکی کی دعوت کا جذبہ پانے  کے لئے  عاشقانِ رسول کی  مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہو جایئے اور ذیلی حلقے کے8 مَدَنی  کاموں میں مشغول ہوجائیے۔ذیلی حلقے کے8  مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کاایک  مَدَنی کاممدرسۃُ المدینہ بالغاتمیں پڑھنایاپڑھانابھی ہے۔فی ذَیلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ (بالِغات) کا اہتمام کیجئے،مدرسۃُ المد ینہ میں پڑھنے والیوں کا ہَدَف کم از کم 12اسلامی بہنیں ہیں،(دورانیہ زیادہ سے زیادہ1گھنٹہ 12 مِنَٹ) صبح 8:00 تااذانِ عصر تک کسی بھی وقت(با پردہ جگہ میں ) ترکیب کی جا سکتی ہے، دُرُست قرآنِ پاک پڑھنا سکھانے کے ساتھ ساتھ غُسل، وُضُو،نماز، سُنّتیں،  دُعائیں نیز عورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ زبانی نہیں بلکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتاب ''اسلامی بہنوں کی نماز'' سے د یکھ دیکھ کر سکھایئے، مدرسۃ المدینہ (بالغات )''مدنی پھولوں ''کے مطابق لگایئے، ٭ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدرسۃُ المدینہ بالغات میں حاضِری کی بَرَکت سے اچھی صُحبت مُیسّرآتی ہے۔٭مدرسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے قرآنِ کریم پڑھنے سُننے کی سعادت ملتی ہے ٭مدرسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے مَدَنی انعامات پر عمل کا جذبہ ملتا ہے٭ مدرسۃ المدینہ (بالغات ) عِلْمِ دِیْن  سیکھنے سکھانے کا بھینہایت مُوثر ذریعہ ہے  اور دِین کی باتیں سیکھنے کی فضیلت کے بارے میں منقول ہے کہ اللہ  نے حضرت سیِّدُنا مُوسیٰ کَلِیْم ُاللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وَحْی فرمائی: بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ،میں بھلائی سیکھنے