Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqeaat

پھیل جائے گااور وہ اُس میں  ثابِت قدم ہو کر پَلک جھپکنے میں نَجات پا جائے گا،٭ عظیم تر سَعادت یہ ہے کہ دُرُود شریف پڑھنے والے کا نام حُضُور سراپا نُور،فیضِ گَنجور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں پیش کیا جاتاہے،٭تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت بڑھتی ہے، آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خوبیاں دل میں  گھر کر جاتی ہیں،٭کثرتِ دُرُود شریف سے حُضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا تصوُّر ذِہن میں قائم ہوجاتا ہے،٭خُوش نَصیبوں  کو قُربتِ مُصْطَفٰے نصیب ہوجاتا ہے،٭خَواب میں  سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دِیدار نصیب ہوتا ہے،٭ فِرِشتے مرحباکہتے ہیں  اورمَحَبَّت رکھتے ہیں  ،٭ فِرِشتے اُس کے دُرُود کو سونے کے قَلموں  سے چاندی کی تختیوں  پر لکھتے اور اُس کے لیے دُعائے مَغْفِرت کرتے ہیں ا ورزمین پر سیر کرنے والے فِرِشتے اُس کے دُرُود شریف کو مدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہِ بے کَس پناہ میں  پڑھنے والے اور اُس کے باپ کے نام کے ساتھ پیش کرتے ہیں ۔(جذب القلوب، ص۲۲۹)

دُکھوں نے تم کو جو گھیرا ہے تو دُرُود پڑھو                      جو حاضِری کی تَمنّا ہے تو دُرُود پڑھو

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اِمدادِ مُصْطَفٰے کا باب بہت وسیع و کشادہ ہے،نبیوں کے سُلطان، مَحبوبِ رحمٰن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مشکل کُشائی کایہ فَیْضان صِرْف انسانوں تک ہی مَحْدود نہیں،اِس لئے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ صِرْف انسانوں ہی کے نبی نہیں بلکہ تمام مخلوقات کی طرف نبی بنا کر بھیجے گئے ہیں لہٰذا جس طرح آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے دُکھیارے اُمَّتیوں کی فَریادیں سُنتے اور اللہ پاک  کی عطا سے اُن کی مُشْکِل کُشائی فرماتے ہیں اِسی طرح آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مصیبت میں مُبْتَلا  جانوروں،پرندوں حتّٰی کہ بے جان چیزوں کی بھی فریادیں سنتے،اُن کی بولیاں سمجھ لیتے اور اُن کی دَسْت گِیری بھی فرماتے ہیں  چنانچہ