Book Name:Imdaad-e-Mustafa Kay Waqeaat

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!سنا آپ نے ہمارے پیارے پیارے آقا میٹھے میٹھے مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مشکل وقت میں اپنے اُمتیوں کی کس طرح  مدد فرماتے ہیں  بیان کردہ واقعات میں جہاں آقا ئے دو جہاں صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا  ظاہری وصال کے بعد مد د کرنا ثابت ہو رہا ہے وہیں درود پاک کی فضیلت کا بھی بیان  ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ دُرُودِ پاک پڑھنے سے بڑی سے بڑی بلا ٹل جاتی ہے نیز دُرُودِ پاک پڑھنے والوں پر سرکارِ مدینہ،راحتِ قلب  وسینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خصوصی شفقتیں فرماتے اور مصیبت کے وقت اُن کی حاجت روائی بھی فرماتے ہیں لہٰذا ہمیں چاہئے کہ  ہم فُضول کاموں میں اپنا وقت برباد کرنے کے بجائے اُٹھتےبیٹھتے،چلتے پھرتے ہر وقت اپنی زبان کو ذِکْر و دُرُود سے تَر رکھنے کی کوشش کریں۔آئیے!بطورِ ترغیب دُرُودِ پاک پڑھنے سے حاصل ہونے والی بَرَکات کے مُتَعَلِّق سنتی ہیں چنانچہ

مشہور مُحَدِّث حضرت سَیِّدُنا شیخ عبدُالحق مُحدِّثِ دِہْلَوی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ٭ دُرُود شریف سے مصیبتیں  ٹلتی ہیں،٭بیماریوں  سے شِفا حاصل ہوتی ہے، ٭خوف دُور ہوتاہے،٭ ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے،٭دُشمنوں  پرفَتْح(Victory)حاصل ہوتی ہے،٭اللہ پاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے اور دل میں  اُس کی مَحَبَّت پیدا ہوتی ہے،٭فِرِشتے اُس کا ذِکر کرتے ہیں،٭ اَعمال کی تکمیل ہوتی ہے،٭دل و جان،اسباب و مال کی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے،٭پڑھنےوالاخُوشحال ہوجاتاہے،٭ بَرَکتیں  حاصل ہوتی ہیں،٭اَولاد دَر اَولاد چار نسلوں  تک بَرَکت رہتی ہے،٭دُرُود شریف پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں سے نجات حاصل ہوتی ہے،٭موت کی سختیوں میں آسانی ہوتی ہے،٭ دنیا کی تباہ کاریوں سے نجات ملتی ہے،٭تنگدستی(Poverty) دور ہوتی ہے،٭بھولی ہوئی چیزیں یاد آجاتی ہیں، ٭فِرِشتے دُرُود پاک پڑھنے والے کو گھیر لیتے ہیں،٭دُرُود شریف پڑھنے والا جب پُل صِراط سے گُزرے گا تو نُور