Book Name:Ita'at-e-Mustafa

صحابیات رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کونبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے صرف ایک بار فرمایا:”پیچھے رہو!تم راستے کے درمیان سے نہیں گزر سکتیں“تو اُنہوں نے اس حکم پر ایسا عمل کیا کہ دیواروں سے لگ کر چلنے سے اُن کے کپڑے اَٹک جایا کرتے تھے۔

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! یقیناً  بے پردگی و بدنگاہی تباہی و بربادی کا سببِ عظیم یعنی بہت بڑا سبب ہے۔ لہٰذاہمیں چاہیے کہ ہم خُودبھی بدنگاہی سے بچیں اور اپنے گھروالوں کو بھی پردے کی تلقین کریں! گھر میں شَرعی پردہ رائج کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم اپنے گھر والوں کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کریں!انہیں اپنے علاقے میں ہونے والےدعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں بھیجا کریں ۔

مدرسۃ المدینہ للبنات میں قاریہ اسلامی بہنیں مدنی منیوں کو فیِ ْسَبِیْلِ اللہ قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی مُفْت تعلیم دیتی ہیں۔مدرسۃ المدینہ بالغات میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنیں گھروں میں اجتماعی طور پر فیِ ْسَبِیْلِ اللہقرآن پڑھاتیں ،نماز، دُعائیں اور ان کے مخصوص مسائل وغیرہ سکھاتی ہیں۔ مدرسۃ المدینہ للبنات آن لائن میں اسلامی بہنیں، اسلامی بہنوں کو بذریعہ انٹرنیٹ دُرست ادائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھاتی اور ان کی سنّت کے مطابق تربیت کرتی ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کم و بیش65 ممالک میں طلبہ و طالبات انٹرنیٹ کے ذریعے قرآنِ کریم  کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مدرسۃُ المدینہ بالغان میں پڑھنے والوں کی تعداد 89043(نَواسی ہزار اُنتالیس) ا ورمدرسۃُ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد63ہزارہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 اسلامی بھائی خُودبھی ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع اورہفتہ واراجتماعی طورپر دیکھے جانے والےمدنی