Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

کردیا، پھر کھڑے ہوئے اوراس پر   اللہ پاک کی مرضی سے جو دعا فرمانی تھی فرما دی۔ پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے لشکر کے تمام لوگوں   کو حکم ارشاد فرمایا کہ اپنے اپنے برتن اس سے بھرلیں  ۔راوی فرماتے ہیں   کہ :”فَمَا بَقِىَ فِى الْجَيْشِ وِعَاءٌ اِلاَّ مَلاؤهُ وَبَقِىَ مِثْلُهُ یعنی لشکر میں   موجود تمام کے تمام برتن اس سے بھر گئے اور وہ ویسا ہی رہا اس میں   بھی کچھ کمی نہ آئی۔‘‘یہ دیکھ کر حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اتنا مسکرائے کہ آپ کی مبارک داڑھیں   ظاہر ہوگئیں  ۔ارشاد فرمایا: ’’اَشْهَدُ اَنْ لاَ اِلَهَ اِلاَّ اللّٰهُ وَاَنِّى رَسُولُ اللّٰهِ لاَ يَلْقَى اللّٰهَ عَبْدٌ مُؤْمِنٌ بِهِمَا اِلاَّ حُجِبَتْ عَنْهُ النَّارُ يَوْمَ الْقِيَامَةِیعنی میں   گواہی دیتا ہوں   کہ   اللہ پاک کے سوا کوئی معبود نہیں   اور میں  اللہ پاک کا رسول ہوں ۔ یہ دونوں   کلمات پڑھنے والا کل بروز قیامت  اللہ پاک سے اس حال میں   ملاقات کرے گا کہ اس کے اور دوزخ کے مابین ایک آڑ(Barrier) قائم کردی جائے گی۔(مسند احمد،حدیث ابی عمرۃ الانصاری ،۵/۲۶۴،حدیث:۱۵۴۴۹)

کَونَین بنائے گئے سرکار کی خاطر

کَونَین کی خاطِر تمہیں سرکار بنایا

کُنجی تمہیں دِی اپنے خزانوں کی خُدا نے

مَحبُوب کِیا مالِک و مُختار بنایا

(ذوقِ نعت،ص:)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اس حدیثِ پاک سے جہاں رسولِ کریم، رؤف رحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی دعا کی برکتیں معلوم ہوئیں وہیں اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا  عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے طرزِ