Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

مشہور مفسرِ قرآن،حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس حدیثِ پاک کے تحت جو کچھ ارشاد فرمایا ہے،آئیے!اس میں سے کچھ مدنی پھول سنتے ہیں:٭جن افراد نے کھانا کھایا ان کی تعداد 1400(چودہ سو) تھی۔  ان میں سے ایک ہزار تو خندق کھودنے والے تھے اور 400(چار سو) وہ حضرات تھے ،جو بعد میں بچے کھچے رہے، جو مدینۂ منورہ کے گھروں، بازاروں وغیرہ میں تھے، مدینۂ منورہ کے بچے عورتیں بھی اس دعوت میں شامل کرلی گئی تھیں۔غرض کہ کھانے والوں کے میلے لگ گئے تھے۔خوش نصیب تھے وہ لوگ جو اس برکت والے کھانے سے مشرف ہوئے۔٭حضورپُرنور،بے چین دِلوں کے سُرُورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ان سب کی دعوت کر دی،  اس دن لنگر حضور کا تھا  گھرحضرت جابر کا، لہٰذا یہ اعلان اور دعوت بالکل درست ہے۔ جو چیز استعمال سے گھٹے نہیں وہ مالک کی بغیر اجازت استعمال کی جاسکتی ہے جیسے کسی کے چراغ کی روشنی میں مطالعہ کرلینا،کسی کی دیوار سے سایہ لے لینا۔ آج یہ کھانا ان کھانے والوں کے استعمال سے گھٹے گا نہیں لہٰذا حضرت جابر کی بغیر اجازت تاجدارِ مدینہ،راحتِ قلب و سینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےسب کو دعوت دے دی۔٭حضرتجابر(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ)تمام آدمیوں کو دعوت دینےاور ان میں اعلان کرنے سے حیران  رہ گئے، آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےان کی حیرانی ملاحظہ فرمائی اور تسکین(Console) دینے کے لیے یہ فرمایا:گھبراؤ نہیں اﷲ فضل کرے گا جو لائے گا وہ کھلائے گا،تم اتنا کرنا کہ میرے آنے سے پہلے ہانڈی چولہے سے نہ اتارنا اور آٹا پکانا شروع نہ کرنا پھر قدرتِ خدا کا تماشا دیکھنا۔٭اس واقعہ میں حضورِانور،شاہِ بحرو بر(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کے لعاب شریف کے بہت سے معجزات ہیں: بوٹیوں میں کثرت و برکت، شوربے کے پانی میں برکت،شوربے کے نمک مرچ مصالحہ گھی میں برکت و کثرت،آٹےمیں برکت و کثرت،جس لکڑی سے یہ چیزیں پکائی گئیں اس میں برکت،روٹی پکانے والی کے ہاتھ میں قوت و طاقت ورنہ اتنی بڑی جماعت کی دعوت کے