Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

([1])٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ خاندانی لحاظ سے پٹھان،مسلک کےلحاظ سےحنفی اورطریقت کے لحاظ سےقادِری تھے۔٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکےوالد ماجد مفتی نقی علی خان(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ)اور دادا مفتی رضاعلی خان(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ)ہیں۔([2])٭آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کا پیدائشی نام” محمد “ہے۔ ٭والِدہ ماجِدہ”اَمَّن میاں“پکارتی تھیں٭والد ِماجدودیگر رشتےداروں نے”احمدمیاں“اور دادا نے”احمد رضا“نام رکھا٭تاریخی ناماَلْمُخْتَارتھا٭اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنے نام سے پہلے”عبدُالمصطفٰی“لکھا کرتے تھے([3])٭آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بچپن ہی سے نہایت ذہین اور سنجیدہ طبیعت کے مالک تھے٭چھ (6) سال کی ننھی سی عمر میں آپ نے میلاد النبی کے ایک مجمع میں فصیح عربی زبان میں خطاب فرما کرلوگوں کوحیران کردیا(فیضانِ اعلیٰ حضرت، ص۸۵)٭آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ قہقہہ نہیں لگاتے تھے٭ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جماہی آنے پر انگلی دانتوں میں دبا لیتے اور کوئی آواز پیدا نہ ہوتی٭سمتِ قبلہ کے ادب کی وجہ سےکلی کرتے وقت بایاں ہاتھ داڑھی شریف پر رکھ کر سر جھکا کر پانی منہ سے گراتے ٭قبلہ کی طرف رُخ کر کےکبھی نہ تھوکتے٭نہ ہی قبلہ کی طرف پائے مبارک دراز کرتے٭ نمازِ پنچگانہ مسجد میں باجماعت ادا کرتے٭فرض نماز با عمامہ پڑھا کرتے ٭ مسواک کیا کرتےاورسر مبارک میں تیل بھی ڈلواتے٭ آپ کاظاہرو باطن ایک تھا جو کچھ آپ کےدل میں ہوتا وہی زبان پاک سے ادا فرماتے اورجو کچھ زبان سے فرماتے اُس پر آپ کا عمل ہوتا ٭جب کسی سنی عالم سےملاقات ہوتی دیکھ کر باغ باغ ہو جاتے اوراس کی ایسی عزت و قدر کرتے جس کےلائق وہ اپنے کو نہ سمجھتا٭ کاشانَۂ اقدس سےکوئی سائل خالی واپس نہ جاتا


 

 



[1]   حیاتِ اعلیٰ حضرت،۱/۷۷ملخصاً

[2]   فاضل بریلوی علمائے حجاز کی نظر میں،ص۶۷بتغیر قلیل

[3]   تجلیات امام احمد رضا، ص۲۱بتغیر قلیل