Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سُنَّتیں عام کریں دِین کا ہم کام کریں                           نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے

کھانا کھانے کی سُنتیں اور آداب

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آئیے!مکتبۃ المدینہ کی کتاب”سنتیں اور آداب“سےکھانا کھانےکی سنتیں اور آداب سنتی ہیں۔٭ہرکھانے سے پہلے اپنے ہاتھ پہنچوں تک دھو لیجئے۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا: جویہ پسند کرے کہ اللہ پاک اس کے گھر میں برکت زیادہ کرے تو اسے چاہيے کہ جب کھانا حاضر کیا جائے تو وضو کرے اور جب اٹھایا جائے تب بھی وضو کرے۔(ابن ماجہ،کتاب الاطعمہ،باب الوضوء عند الطعام ،حدیث۳۲۶۰،ج۴،ص۹)حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمدیارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ لکھتے ہیں:اس(یعنی کھانے کے وضو )کے معنیٰ ہیں:ہاتھ ومنہ کی صفائی کرنا کہ ہاتھ دھونا کلی کرلینا۔(مرآۃ المناجیح ،ج۶،ص۳۲)٭کھانے سے پہلے جوتے اُتار لیجئے۔٭کھانے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیجئے۔٭اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائیں تو یاد آنے پربِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہ،پڑھ لیجئے۔٭کھانے سے پہلے یہ دعا پڑھ لی جائے تو اگر کھانے میں زہر بھی ہوگا تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اثر نہیں کرےگا:(دعا یہ ہے:)بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ یَاحَیُّ يَاقَیُّوْمُ(یعنیاللہ پاک کے نام سے شروع کرتی  ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین وآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔اے ہمیشہ سے زندہ وقائم رہنے والے۔)(فردوس الاخبار ،حدیث:۱۹۵۵،۱/ ۲۷۴)٭ سیدھے ہاتھ سے کھائیے۔٭اپنے سامنے سے کھائیے۔٭کھانے میں کسی قسم کا عیب نہ لگائیے،مثلاً یہ نہ


 

 



[1]    مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵