Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

بَیان سُننے کی نیّتیں:

      موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!آج کا ہمارا بیان اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت مولانا شاہ امام احمدرضا خانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےتصوف کےواقعات پرمشتمل ہوگا،سب سےپہلےاعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی بیعت و خلافت کاایک دلچسپ واقعہ،اعلی حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکامختصرتعارف(Introduction) اور آپ کی سیرت کی چند جھلکیاں بیان ہوں گی،اعلیٰ حضرت کو نمازِ باجماعت سے کیسی محبت تھی ،آپ توکل و قناعت میں کس قدر بلند مقام پرپہنچےہوئےتھے،اس تعلق سےآپ کی سیرت کےکچھ واقعات بھی ہم سنیں  گی،خلافِ شرع کاموں کو طریقت کا نام دینےوالوں کےبارے میں علمائےکرام نےجو ارشادات بیان فرمائےہیں انہیں بھی بیان کیاجائےگا۔اللہکرےکہ ہم دِلجمعی کےساتھ اوّل تاآخر  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ بیان سُننےکی سعادت حاصل کریں۔