Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

مسلمان کا دل نہیں دکھائیں گی،وعدہ کریں گی تو اسےضرورنبھائیں گی ، مریضوں (Patients)کی عیادت  والی سُنّت پر عمل کی بھرپور کوشش کریں  گی ۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بناوٹی صوفی

          میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!فی زمانہ تَصَوُّف کو ایک عجیب رنگ دےدیا گیا ہے، شریعت کی خلاف ورزیوں اورفسق و فجورمیں مبتلالوگ تصوف اورطریقت کی آڑ لے کرعوام کو بیوقوف بنارہےہیں۔ یاد رکھئے!تَصَوُّفشریعت کی خلاف ورزی کرنے،نمازیں چھوڑنے کا نام نہیں،تَصَوُّف منشیات کےنشےمیں ڈوب کرطریقت طریقت کی رٹ لگانے،بالوں کے بڑھانے اور رنگ برنگے کپڑے پہننے کا نام نہیں ،چنانچہ

ظاہری اور باطنی شریعت کی حقیقت

شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسےیہ سوال ہوا کہ بعض لوگ اپنے آپ کو مَجْذوب یا فقیر کا نام دے کر،خلافِ شَریعت کاموں کو مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ !اپنے لئے  جائز قرار دیتے ہوئے  کہتے ہیں کہ یہ طریقت کامعاملہ ہے،یہ توفقیری لائن ہے ہر ایک کو سمجھ میں نہیں آ سکتی۔پھر اگر ان سے نماز پڑھنےکو کہا جائے تو مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ!کہتے ہیں کہ یہ ظاہری شریعت ، ظاہری لوگوں کے لیے ہے ، ہم باطنی اَجسام کے ساتھ خانہ کعبہ یا مدینے میں نماز پڑھتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ایسوں کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟اس سوال کے جواب میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا:

شریعت چھوڑ کر خلافِ شرع کاموں کو طریقت یا فقیری لائن قرار دینا یا طریقت کو شریعت سے جُداخیال کرناگمراہی ہے۔میرےآقااعلیٰ حضرت،امام اہلسنّت مولانا شاہ امام احمدرضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہ