Book Name:Aala Hazrat Ka Tasawwuf

مکتب پر جمع کروادیں۔"

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!یادرکھئے!صوفیائے کرام شریعتِ مطہرہ کی پیروی کرنےوالے، خواہِشاتِ نفس کومٹانے والے،فرائض وواجبات کی پابندی کرنےوالےاورعشقِ رسولکواپنے سینے میں سمانےوالے ہوتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ایسے صوفی تھے جن میں یہ تمام خوبیاں پائی جاتی تھیں اور آپ فرائض و واجبات کی پابندی کا خوب اہتمام فرماتے تھے۔آئیے! اس ضمن میں دورِ رضا کے دو ایمان افروز واقعات  سنتی ہیں:چنانچہ

سفر و حضر میں نمازِ باجماعت کا اہتمام

اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سفروحضر ،صحت و علالت ہر حال میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا ضر وری خیال فرماتے تھے۔اگر کسی گاڑی سے سفر کرنے میں وقت ِ نماز اسٹیشن پر نہیں ملتا تو آپ اُس گاڑی سےسفرہی نہیں فرماتے تھےاوردوسری گاڑی اختیارفرماتےیانماز ِ باجماعت کے لیے کسی اسٹیشن (Station) پر اُتر جاتے اور اُس گاڑی کو چھوڑ دیتے پھر نماز ِ باجماعت ادا کرنے کے بعد جو گاڑی ملتی بقیہ سفر اُس سے پور ا فرماتے ۔( فیضان  اعلی حضرت ، ۱۳۶)

نماز سے محبت کا عالَم

       اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کےپاؤں کاانگوٹھا پک گیا،اُن کےخاص جراح(جوشہر میں سب سے ہوشیارجراح تھے انہوں)نےاِس انگوٹھےکاآپریشن کیا،پٹی باندھنے کےبعد انہوں نےعرض کی:حضور اگر حرکت نہ کریں گے تو یہ زخم دس بارہ روز میں ٹھیک ہو جائے گا ورنہ  زیادہ وقت لگے گاوہ یہ کہہ کر چلے گئے