Book Name:Hasanain e Karimain ki Shan o Azmat

اچھی صحبت کے بارے میں مدنی پھول

٭اچھا ہم نشین وہ ہے کہ اس کے دیکھنے سے تمہیں خدا یاد آئے اور اس کی گفتگو سے تمہارے عمل میں زیادتی ہو اور اس کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلائے۔  ( الجامع الصغیر،   حرف الخاء،  حدیث : ۴۰۶۳،   ص۲۴۷ ) ٭ اچھے دوست کی ہم نشینی نہ صرف دنیامیں فائدہ مندہوتی ہے بلکہ قبرمیں بھی نیکوکار کی صحبت فائدہ پہنچاتی ہے۔  ( اچھے ماحول کی برکتیں،ص۳۳ ) ٭عمل کرنے کا وہ اعلیٰ جذبہ جو ایک پاکیزہ ماحول کی صحبت سے ملتا ہے وہ دوسری طرح نا ممکن نہیں تومشکل ضرور ہے۔  ( اچھے ماحول کی برکتیں،ص۲۱ ) ٭ایسا ماحول بنانا چاہیے جس میں تمام شرکاء کا اٹھنا بیٹھنا آپس میں ملاقات کرنا اور ایک دوسرے سے محبت رکھنا فقط اللہ کریم کی رضا و خوشنودی کے لئے ہو۔  ( اچھے ماحول کی برکتیں ،ص۲۵ )  ٭اچھے ماحول سے اچھی صُحبت میسر ہوتی ہے۔  ( اچھے ماحول کی برکتیں،ص۱۶ )  ٭اچھے ماحول سے وابستہ ہونے پر ظاہر و باطن کی اصلاح ہوتی ہے۔  ( اچھے ماحول کی برکتیں،ص۱۶ ) ٭بُرے ماحول کواپنانے والے افراد اپنی عزت و وقار اور حیثیت کو کھودیتے ہیں۔  ( اچھے ماحول کی برکتیں،ص۲۶ )  ٭حضرت سیدنا مالک بن دیناررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی  عَلَیْہ نے فرمایا: جس بھائی یا ساتھی کی صحبت تمہیں دینی فائدہ نہ پہنچائے تم اس کی صُحبت سے بچو تاکہ تم محفوظ و سلامت رہو۔  ( کشف المحجوب،  باب الصحبۃ ومایتعلق بہا،  ص۳۷۴ ) ٭ دعوتِ اسلامی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا روح پرور ماحول عبادات و معاملات کی نگہبانی اور سنتوں کی حفاظت کا جذبہ لئے ہوئے جانبِ مدینہ رواں دواں ہے لہذا دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ اور نیک ماحول سے وابستہ ہونا دنیا و آخرت میں سعادت کا سبب ہے۔  ( اچھے ماحول کی برکتیں،ص۲۲ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭ قبر پر مٹی ڈالتے وقت کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”قبر پر مٹی ڈالتے وقت