Book Name:Hasanain e Karimain ki Shan o Azmat

کی دعا “یادکروائی جائےگی۔ دْعایہ ہے:

مِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ وَ فِیْهَا نُعِیْدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً اُخْرٰى(۵۵)

ترجمۂ کنز العرفان : ہم نے زمین ہی سے تمہیں بنایا اوراسی میں تمہیں پھر لوٹائیں گے اور اسی سے تمہیں دوبارہ نکالیں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ ( 72مدنی انعامات ) 

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:  ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔  ( الجامع الصغیرللسیوطی,ص۳۶۵, الحدیث:۵۸۹۷ )

آئیے!مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔  

 ( 1 ) رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مدنی انعامات کے رِسالے سے آج کی فکر ِمدینہ  ( یعنی اپنامحاسبہ  ) کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

 ( 2 ) جن مدنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد  ( یعنی شکر ) بجا لاؤں گا۔

 ( 3 ) جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

 ( 4 ) گناہوں سے بچانے والے کسی مدنی انعام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

 ( 5 ) بلاضرورت اپنی نیکیوں  ( مثلاََ فُلاں فُلاں یا اِتنے مدنی انعامات پر عمل ہے  )  کااظہار نہیں کروں گا۔

 ( 6 ) جن مدنی انعامات پر بعد میں عمل ہو سکتا ہے ( مثلاََ آج313 بار درود شریف نہیں پڑھے ) تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔

 ( 7 )  مدنی انعامات کا رسالہ پُر کر نے کے اصل مقصد ( مثلاََخوفِ خدا،  تقویٰ،  اخلاقیات کی درستی،مدنی کاموں میں ترقی وغیرہ ) کو حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

 ( 8 ) کل بھی مدنی انعامات کا رسالہ پُر ( یعنی فکرِ مدینہ )  کروں گا۔

 ( 9 )  رسمی خانہ  پُری نہیں بلکہ غور و فکر کے ساتھ مدنی انعامات کا رسالہ پُر کروں گا۔

آج جن جن مدنی انعامات پر عمل کی سعادت پائی،  نیچے دیئے گئے خانوں میں صحیح (  یعنی اُلٹارائٹ  ) کا نشان اور عمل نہ ہونے کی صورت