Book Name:Seerat e Usman e Ghani

خُود بھی سیکھو اور دوسروں کوبھی سکھاؤ ،میں بھلائی سیکھنےاورسکھانےوالوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گاتاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔(حِلیۃُ الاَولِیاء،۶/۵،حدیث:۷۶۲۲)بیان کردہ روایت سےمعلوم ہواکہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ سُنَّتوں بھرا بیان کرنے یا درس دینےاورسُننے والوں کےتو وارے ہی نِیارے ہیں، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّاُن کی قبریں اَندرسےجگمگ جگمگ کررہی ہوں گی اور انہیں کسی قسم کا خوف محسوس نہیں ہوگا۔آئیے!بطورِترغیب”مسجد درس“کی ایک مدنی بہارسُنتے ہیں،چنانچہ

بغض و عناد نکل گیا

تحصیل بھلوال(پنجاب، پاکستان) کےمقیم ایک اسلامی بھائی  دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ ہونے سےپہلےبدمذہبیت کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہے تھے،بدمذہبوں کی صحبت کی نحوست کا رنگ اس قدرغالب تھاکہ دعوتِ اسلامی کے نام سےبھی چِڑتے تھے،ان کےشب و روز اسی بغض و عنادمیں بسرہو رہے تھے۔ایک روزوہ اپنےمحلےکی مسجدمیں نمازِ مغرب کی ادائیگی کےلئےگئے،نماز کے بعد مسجدمیںمدنی درس(درسِ فیضانِ سُنّت)ہورہا تھا،ان کی خوش  قسمتی کہ وہ مدنی درس میں شریک ہو گئے۔ اسکے بعدانہوں نےاس اسلامی بھائی سےجارِحانہ (لڑائی جھگڑے کے )اندازمیں  بحث مباحثہ شروع کر دیا  مگر وہ اسلامی بھائی بڑے پیارےاندازمیں  دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کی برکتیں  بتانے کےساتھ ساتھ سُنّتوں  بھرےاجتماع میں  شرکت کاذہن  بھی دیتےرہے،اللہکریم کے فضل و کرم سےوہ ہفتہ وار سُنتوں بھرےاجتماع میں  شریک ہوگئے،سُنتوں بھرےاجتماع میں  مبلغِ دعوتِ اسلامی کابیان پھر ذِکْرُ اللہ اورآخر میں  رقت انگیز دعانے توان  کےدل کی دنیاہی بدل دی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! انہوں نےسچے دل