Book Name:Seerat e Usman e Ghani

ہوں کہ سخت رَیشےدانتوں اورمسوڑھوں کےدرمیان خَلاکا باعث بنتےہیں۔٭ مسواک تازہ ہوتوخُوب (یعنی بہتر) ورنہ کچھ دیر پانی کےگلاس میں بِھگَوکرنرم کرلیجئے۔٭مُناسِب ہےکہ اِس کے رَیشےروزانہ کاٹتے رہئے کہ رَیشے اُس وَقْت تک کارآمدرہتے ہیں جب تک ان میں تَلخی باقی رہے۔ ٭دانتوں کی چَوڑائی میں مسواک کیجئے۔٭جب بھی مِسواک کرنی ہوکم از کم تین بار کیجئے۔٭ہر بار مسواکدھو لیجئے۔٭مسواک سیدھے ہاتھ میں اِس طرح لیجئے کہ چُھنگلیا یعنی چھوٹی اُنگلی اس کے نیچےاوربیچ کی تین اُنگلیاں اُوپر اور انگوٹھا سِرے پر ہو۔٭پہلے سیدھی طرف کےاُوپر کے دانتوں پر پھر اُلٹی طرف کے اُوپر کے دانتوں پر پھر سیدھی طرف نیچے پھر اُلٹی طرف نیچےمِسْواک کیجئے۔٭مُٹھی بندھ کرکے مسواک کرنےسےبواسیرہوجانےکا اندیشہ ہے۔٭مسواک کےفضائل اور فوائد کےحوالے سےمزید معلومات حاصل کرنے کےلئےشیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے” مسواک شریف کے فضائل“ کامطالعہ کیجئے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16 (312صفحات)اور 120 صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اور امیرِ اہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے”101 مدنی پھول“اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔سُنّتوں کی تَرْبِیَت  کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں