Book Name:Seerat e Usman e Ghani

ہے تو وہ ہمت ہار کر مدنی ماحول کی برکتوں سے اپنے آپ کو محروم کرلیتے ہیں،انہیں چاہئے کہ وہ اس طرح کی رکاوٹوں کے سبب ہرگز دل برداشتہ نہ ہوں بلکہ انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ السَّلاماور بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہم اجمعینخُصوصاً شہدائے کربلارَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم اجمعین  پرآنے والے مصائب و آلام اور ان پر ان کی ثابت قدمی کوپیشِ نظر رکھیں،سُنّتوں کی خدمت کے سلسلےکو جاری رکھیں اور دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ جُڑے رہیں کیونکہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنا بھی اِیمان پر استقامت پانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اللہ کریم ہمیں ایمان پر استقامت،دعوتِ اسلامی اور امیر اہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی سچی پکی غلامی نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ۔آئیے!بارگاہِ الٰہی میں  سلامتیِ ایمان کی دعا کرتے ہیں:

اِیماں پہ ربِّ رحمت دیدے تُو استقامت                                                                                دیتا ہوں واسطہ میں تجھ کو تِرے نبی کا

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۷۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!امیرُالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہکی پاکیزہ سیرت کا ایک روشن پہلو یہ بھی  تھا کہ آپ ساری ساری رات ربِّ کائنات کی بارگاہ میں سجدہ وقیام کی حالت میں گزار دیا کرتے ،آخرت سے ڈرتے اور اپنے ربِّ کریم کی رحمت کی آس لگائے رکھتے تھے۔دن کے اوقات سخاوت وروزہ کی حالت میں گزرتے تو راتیں بارگاہ ِخدا وندی میں سجدہ وقیام میں کٹ جاتی تھیں۔آئیے!آپ کے شوق ِعبادت وذوقِ تلاوت پر مشتمل4 واقعات سنئے اورنصیحت کے مدنی پھول