Book Name:Aashiqon Ka Safar e Madinah

مدینے کی تڑپ دِل میں پیدا کرنے کے لئے مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً اور رَوْضَۂ اَقْدَس کی حاضِری کے فضائل سے مُتَعَلِّق تین(3) فَرامینِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے:

مدینہ لوگوں کو پاک و صاف کردیتا ہے

﴿1﴾اَلْمَدِيْنَةُ تَنْفِي النَّاسَ كَمَا يَنْفِي الْكِيْرُ خَبَثَ الْحَدِيْدِ یعنی مَدِیْنَۂ مُنَوَّرَہ(زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً ) لوگوں کو  یُوں پاک و صاف کردیتا ہے جیسے بَھٹّی لوہے کا زنگ صاف کر دیتی ہے۔([1])

شفاعت کا پَروانہ

﴿2﴾جو شَخْص میری(قَبْر کی) زِیارَت کے لئے آئے اور میری زِیارَت کے سِوا اُس کا کوئی مَقصَد نہ ہو تو مجھ پر حق ہے کہ میں قِیامت کے روز اُس کی شفاعت کروں۔([2])

میری قَبْر کی زِیارت کرنا میری ہی زِیارت کرنا ہے

﴿3﴾مَنْ حَجَّ فَزَارَ قَبْرِیْ بَعْدَ وَفَاتِیْ فَكَاَنَّـمَا زَارَنِیْ فِیْ حَيَاتِیْ جس نے میری وَفاتِ ظاہری کے بعد حج کیا پھرمیری قَبْرِ مبارَک کی زِیارَت کی تو گویا اُس نے میری حیات ہی میں میری زِیارَت کی۔([3])

زِیارتِ رَوضۂ اَقدَس کے دس(10) فوائد

مُبَلِّغِ اِسْلَام شیْخ شُعَیْب حَرِیْـفِیْشرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اِرشاد فرماتے ہیں:سرکارِ مدینہ، سُرورِ قلْب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی قَبْرِ اَقدَس کی زِیارَت کرنے والے کے لئے دس(10) کرامات یعنی عزَّتیں


 



[1] مسلم، کتاب الحج،باب المدینہ تنفی شرارھا ، ص۷۱۷، حدیث:۱۳۸۲

[2] معجم کبیر ،سالم عن ابنِ عمر، ۱۲/۲۲۵،حدیث:۱۳۱۴۹

[3] دارِقُطنی،کتاب الحج ،باب المواقیت، ۲/۳۵۱، حدیث:۲۶۶۷