Book Name:Aashiqon Ka Safar e Madinah

حاصل فرماکر سفرِ مدینہ کی سعادت پانے والے خُوش نصیبوں میں ثواب کی نِیَّت سے مُفْت تقسیم بھی فرمائیے۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِيڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ  (Download)بھی کِيا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھول

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے آئیے! گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1) فرمایا:اپنے گھرو ں کو قبر ستا ن مت بناؤ ،بےشک جس گھر میں (سورۂ) بقر ہ پڑھی جاتی ہے شیطا ن اس گھر سے بھاگ جاتا ہے۔ (مسلم،کتاب صلاۃ المسافرین ،باب استحباب صلاۃالنافلۃ فی بیتہ۔۔۔ الخ،ص۳۰۶،حدیث:۱۸۲۴)(2) فرمایا:جس گھر میں اللہ پاک کا ذکر کیا جاتا ہے اور جس گھر میں اللہ پاک  کا ذکر نہیں کیا جاتا،ان کی مثال زند ہ اور مردہ کی ہے۔( بخاری،کتا ب الدعوات،باب فضل ذکر اللہ عزوجل،۴/۲۲۰،حدیث: ۶۴۰۷)٭گھر میں آتے جاتے بُلند آواز سے سلام کریں۔٭والدیا والدہ کو آتے دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہو جائیں۔ ٭دِن میں کم ازکم ایک بار اسلامی بہنیں ماں کا ہاتھ اور پاؤں چوما کریں۔ ٭والدین کے سامنے آواز دِھیمی رکھیں، ان سے آنکھیں ہر گز نہ ملائیں۔

٭ان کاسونپا ہوا ہر وہ کام جوخِلافِ شرع نہ ہو فوراً کر ڈالیں۔٭ماں بلکہ گھر (اور باہر) کے ایک دِن کے بچے کو بھی’’آپ‘‘ کہہ کر ہی مخاطَب ہوں۔ ٭کاش!تہجد میں آنکھ کھل جائے ورنہ کم ازکم نمازِ فجر تو بآسانی  مُیسر آئے اور پھر کام کاج میں بھی سستی نہ ہو۔٭  گھر میں