Book Name:Aashiqon Ka Safar e Madinah

نہ صرف زبانی یاد تھے بلکہ ان میں سے ہر گانے پر ڈانس بھی کر سکتی تھی۔ان ہی بے ہودگیوں میں ان کی زندگی کا ایک حصہ ضائع ہوچکا تھا ، وہ تو قسمت اچھی تھی کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ایک باپردہ اسلامی بہن سے ملاقات ہوگئی ، انہوں نے شفقت فرماتے ہوئے نیکی کی دعوت کے دوران گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا،ان کی دعوت کی برکت سے قبرو آخرت کی تیاری کا ذہن بنا، دل پر چھائی گناہوں کی تاریکیاں چھٹنے لگیں اور ان کےدل کا آبگینہ صاف وشفاف ہونے لگا۔مزید شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پُر تاثیر بیان کا تحریر ی گلدستہ بنام’’ گانوں کے 35 کفریہ اشعار‘‘  پڑھنے کی سعادت میسر آگئی ،جس میں گانے باجوں کے عذابات اور کفریہ اشعار کے بارے میں پڑھ کر خوفِ خداسے کانپ اٹھی، انہیں گناہوں پر ندامت ہونے لگی، فوراً سے پیشتر ناچ گانوں اور دیگرگناہوں سے سچی توبہ کی اور گناہوں بھری زندگی چھوڑکر نیکیوں کی راہ اپنا لی ۔ ایک اسلامی بہن کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں مدرسۃ المدینہ (بالغات )میں شرکت کرنا شروع کردی، جہاں انہیں قراٰنِ مجید درست مخارج سے پڑھنے کے ساتھ ساتھ وضو،نمازا ورطہارت وغیرہ سے متعلق بھی اہم باتیں سیکھنے کاموقع ملا ۔(انوکھی کمائی،ص۱۴بتصرف)

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں  ذمہ دار اسلامی بہن  کو جمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مَدَنی مُذاکرہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں خدمتِ دین کے کم و بیش104شُعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے،جن میں سے