Book Name:Aashiqon Ka Safar e Madinah

اگر نمازوں کی سُستی،بے پردگی ،فلموں، ڈراموں اور گانے باجوں کا سلسلہ ہو تو بار بار نہ ٹوکیں۔٭سب کو نرمی کے ساتھ سنّتوں بھر ے بیانات سُنائیں۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مدنی نتائج بر آمد ہوں گے۔ ٭    گھر میں کتنی ہی ڈانٹ بلکہ مار بھی پڑے، صبر صبر اور صبر کیجئے، اگر آپ زبان چلائیں  گی تو ’’مدنی ماحول‘‘بننے کی کوئی اُمید نہیں بلکہ مزید بِگاڑ پیدا ہو سکتا ہے ٭بے جاسختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگوں کو ضدی بنا دیتا ہے۔ لہٰذا غصہ، چڑچڑا پن اور جھاڑنے وغیرہ کی عادت بالکل ختم کر دیں۔٭   گھر میں روزانہ فیضانِ سُنّت کا درس ضرور ضرور دیں یا سُنیں۔٭اپنے گھر والوں کی دُنیا و آخرت کی بہتری کیلئے دِل سوزی کے ساتھ دُعابھی کرتی  رہیں کہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔٭سُسرال میں رہنے والیاں جہاں گھر کا ذکر ہے وہاں سُسرال اور جہاں وَالدین کا ذکر ہے وہاں ساس اور سسر کے ساتھ وہی حُسنِ سُلوک بجالائیں جبکہ کوئی مانعِ شرعی نہ ہو۔(جنت کی تیاری، ص۱۱۶تا۱۱۸) ٭گھر والوں کو گناہوں  بھرے چینلزسے چھٹکارا دلا کرصرف اور صرف مدنی چینلدکھانے کی ترکیب بنائیے۔(فیضان داتا علی ہجویری، ص۷)٭سنجیدگی اپنایئے! گھر میں تُو تکار،اَبے تَبے اور مذاق مسخری کرنے،بات بات پر غصّے ہو جانے،کھانے میں عیب نکالنے،چھوٹے بھائی بہنوں کو جھاڑنے، مارنے،گھرکے بڑوں سے اُلجھنے اور بحث کرنےکی عادَت ہو تو اپنا  رَوَیّہ یکسر تبدیل کرلیجئے،ہر ایک سے مُعافی تَلافی کر لیجئے۔(فیضان شمس العارفین،ص۲۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد