Book Name:Narmi Kesay Paida Karain

تنہاچلا تُو ساتھ تِرے ہوگیا جہاں

میٹھا تیرا کلام ہے اِلیاس قادِری

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”ہفتہ وار مدنی مذاکرہ“

     میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!اللہ و رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَحکام کےمطابق  زندگی گزارنے ،نماز،روزہ اورنفل عبادات کی پابندی کرنےاور بُزرگانِ دِین  کی سیرت پرعمل کاجذبہ بڑھانے کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک  دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ  ہوجائیے اور ذیلی حلقےکے12مدنی کاموں میں خوب بڑھ  چڑھ کرحصہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام ”ہفتہ وارمدنی مذاکرہ“ بھی ہے۔اس مدنی کام کےبےشُماردینی ودُنیوی فوائد ہیں،٭مدنی مذاکرے کی برکت سےگناہوں سےبچنے کاذِہن ملتا ہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین  حاصل ہوتا ہے۔ ٭مدنی مذاکرےکی برکت سے دِینی  معلومات(Islamic Information) کے ساتھ اَخلاقی تربیت  بھی نصیب ہوتی ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!اِس مدنی کام کی  برکت سےبےشُمارلوگ گناہوں  بھری زندگی چھوڑکرنیکیاں  کرنے والےبن گئے ۔ آئیے!بَطورِتَرغِیْب ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاور پابندی کےساتھمدنی مذاکرےمیں شرکت کرنےکی نِیَّت کیجئے۔چنانچہ

 گناہوں سے توبہ کر لی!

      واہ کینٹ(پنجاب پاکستان )کےایک اسلامی بھائی معاشرے کے دیگر  نوجوانوں کی طرح متعدد اَخلاقی برائیوں میں مُبتلاتھے۔مثلاًفلمیں ڈرامےدیکھنا،کھیل کُود میں وَقْت بربادکرنا،موبائل فون اور انٹر نیٹ میں وقت صرف کرنا ان کا محبوب مشغلہ تھا۔ ایک دن  انہیں مدنی چینل  پر مدنی مذاکرہ دیکھنےکی سعادت نصیب ہوئی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! مدنی مذاکرہ  دیکھنے اور سننے کی برکت سے انہیں کافی سکون ملا اور  انہوں