Book Name:Narmi Kesay Paida Karain

کرے ،٭ چھت سے اس کے گھر میں نہ جھانکے ،٭ اُس کے گھر کا راستہ تنگ نہ کرے۔٭ وہ اپنے گھر میں جو کچھ لے جارہا ہے اُسے دیکھنے کی کوشش نہ کرے۔٭اُس کے عیبوں پر پردہ ڈالے، ٭اگر وہ کسی حادِثے یا تکلیف کا شکار ہو تو فوری طور پر اُس کی مدد کرے۔٭جب و ہ گھر میں موجود نہ ہو تو اُس کے گھر کی حفاظت سے غفلت نہ بَرتے۔٭ اُس کے خلاف کوئی بات نہ سنے اور اُس کے اَہلِ خانہ سے نگاہوں کو پست(یعنی نیچی )  رکھے۔٭ اُس کے بچّوں سے نَرم گُفتگو کرے ،٭ اُسے جن دینی یا دُنیوی اُمور کا علم نہ ہو اِن کے بارے میں اُس کی رَہنمائی کرے۔(اِحیاءالعلوم،۲/۲۶۷،ملخصاً)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِشریعت حصّہ16 (312صفحات)120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےدو رسالے ”101 مدنی پھول“اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے  اجتماع میں پڑھے جانے والے (6)دُرودِ پاک اور  (2)دُعائیں

 

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو