Book Name:Narmi Kesay Paida Karain

نے اپنے تمام پچھلے گناہوں سےتوبہ کرلی اور فرائض وواجبات کاعامِل بننےکےلئے کوشاں ہوگئے ، چہرے پرایک مُٹھی داڑھی سجالی ہےاورسُنّت کےمطابق مدنی حُلیہ بھی اپنا لیاہے، اللہ کریم  کامزید کرم یہ ہواکہ والدین نے بخوشی اُنہیں دعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں کےلئے ’’وقفِ مدینہ‘‘ کر دیا۔   

مدنی چینل کی مُہِم ہےنفس وشیطاں کے خلاف                             جو بھی دیکھے گا کریگا اِنْ شَآءَاللہ  اِعتراف

نفسِ  اَمَّارہ  پہ ضَرب  ایسی  لگے  گی  زور دار                                     شرمِ عصیاں کے  سبب ہوگا گنہگار اشکبار

(وسائلِ بخشش،ص۶۳۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد    

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!محبتیں بڑھانے،نفرتیں مٹانے اور آپس میں بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کیلئے ہمیں   اپنے اندر نرمی پیدا کرنی ہوگی ۔

یادرکھئے!گھر میں مدنی ماحول قائم کرناہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،والد اوروالدہ کو نیکی کی دعوت دینی ہے تو  اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،بہن بیٹی کو باپردہ بنانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،اپنے بیٹے کو نمازی بنانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،دوستوں کو بُرے اعمال سے بچانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،اپنے آفس والوں  کوسُنّتوں بھرے اجتماع میں لانا ہے تو اپنے اندر نرمی پیدا کرنی ہوگی،اپنے ماتحتوں کو اپنا بنانا ہے تو اپنے اندرنرمی پیدا کرنی ہوگی،مدنی قافلہ،مدنی انعامات،مدرسۃ المدینہ بالغان اور دِیگر مدنی کاموں کے لیے اسلامی بھائیوں کا ذہن بنانا ہے تو اپنے اندر نرمی نرمی اورنرمی پیدا کرنی ہوگی۔ یَااللہ!پاک تیرے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مُسکراہٹ کا صدقہ ہمیں نرمی عطا فرما دے۔

اس بات کا مشاہدہ ہے کہ جو شخص سخت مزاج ہوتاہے لوگ اس کےقریب آنےاوراس سے بات کرنےسےکَتراتےہیں اورایسےسخت مزاج افراد کو معاشرے میں عزّت کی نگاہ سے نہیں دیکھا