Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّشیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علامہ مولانا ابُو بلال محمدالیاس عطّار قادری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تلاوتِ قرآن کو اپنا معمول بنانے اور اس کی مَحَبَّت دل میں بڑھانے کے لئے72مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر21میں اِرشاد فرماتے ہیں"’’ کیا آج آپ نے کَنْزُ الْاِیْمان سے کم اَزْ کم تین آیات (مع ترجمہ وتفسیر ) تلاوت کرنے یا سُننے کی سعادت حاصل کی؟‘‘ لہٰذا ہمیں بھی اپنی یہ عادت بنانی  چاہیے کہ روزانہ کَنْزُالْاِیْمان شریف مع تفسیر خزائن العرفان یا صِراطُ الْجِنان سےترجمہ وتفسیرکےساتھ خُوب توجہ کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت کیا کریں، اس طرح مدنی اِنْعام پر عمل کے ساتھ ساتھ تلاوت کی ڈھیروں بھلائیاں اور برکتیں بھی نصیب ہوں گی اور عمل کا جذبہ بھی پیدا ہوگا۔ اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!یقیناًوہ لوگ بہت خُوش نصیب ہیں جو قرآنِ کریم سے مَحَبَّت کرتے ہیں اور اس کی تِلاوت کرنے  کے ساتھ ساتھ اس پرعمل بھی کرتے ہیں،مگرافسوس صَد کروڑ اَفْسوس ہمارے مُعاشرے میں ایک بھاری تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جو قرآنِ پاک سے کوسوں دُور ہے اور مہینوں گُزر جانےکے باوجود بھی انہیں تلاوت کی توفیق نصیب نہیں ہوتی،یہی وجہ ہے کہ آج ہمیں طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا ہے ،ناچاقیوں نااِتفاقیوں اور بے روز گاریوں نے بُری طرح ہمیں اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،ہم میں سےتقریباً تمام ہی کے  گھروں میں قرآنِ کریم  مَوْجُود  ہوگااور یہ سعادت کی بات بھی ہے، لیکن ہم گویا رکھ کر بھول گئے ہیں اورکبھی کھول کر دیکھتے تک نہیں،حالانکہ گھروں میں تلاوتِ قرآن کریم کرنے کی بہت فضیلت ہے۔چُنانچہ

حضرتِ سیِّدُناابُوہُرَیْرہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں: ’’جس گھر میں قرآن پڑھا جاتا ہے وہ اپنے