Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاجدول(بیرون ملک)،5جولائی2018ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): فکرمدینہ:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ

سفر کرنے کی سُنتیں و آ داب

٭آئینہ،سرمہ،کنگھا، مسواک ساتھ رکھے کہ سُنّت ہے۔ (بہارشریعت، حصہ۶،۱ / ۱۰۵۱) ٭راستے کی چڑھائی کی طرف یا سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے،بس وغیرہ جب سڑک کی اُونچی جانِب جارہی ہوتو  ’’اَللّٰہُ اَکْبَر‘‘اور سیڑھیوں یا ڈَھلوان سے اُترتے ہوئے سُبْحٰنَ اللہ کہئے٭منزِل پر اُترتے وَقْت یہ پڑھئے:اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ  شَرِّمَا خَلَق ط ترجَمہ:میں اللہ کریم کے کامِل کلمات کےواسطے سے ساری مخلوق کے شَر سے پناہ مانگتا ہوں۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہر نقصان سے بچے گا۔(الحِصنُ الحَصین،  ص۸۲)٭دورانِ سفر بھی نَماز میں ہرگزکوتاہی نہ ہو،٭راستے میں بس خراب ہوجائے تو ڈرائیور یا مالِکان بس وغیرہ کو کوسنے اور بَک بَک کرکے اپنی آخِرت داؤپر لگانے کے بجائے صَبرسے کام لیجئے اور جنَّت کی طلب میں ذِکر و دُرُود میں مشغول ہوجائیے٭بھیڑ کے موقع پر کسی ضعیف(کمزور)یا مریض کو دیکھیں تو بہ نِیَّتِ ثواب اُس کو بس وغیرہ میں بَاِصرار اپنی نِشَست پیش کردیجئے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)اور 120 صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اور امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے”101 مدنی پھول“اور”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔سُنّتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا