Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

نے اسے مضبو طی سے تھاما، وہ ہدایت یافتہ ہو گیا ،جس نے اس پر عمل کیا وہ فَلاحِ دارین (یعنی دنیا و آخرت میں کامیابی) پا گیا۔

خُوداللہ پاک پارہ23سُوْرَۃُ الزُّمَر آیت نمبر23میں قرآنِ کریم کی مدح  (یعنی تعریف) میں فرماتا ہے کہ

سب سے اچھی کتاب

اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ ﳓ

ترجمۂکنزُالعِرفان: اللہ نے سب سے اچھی کتاب اتاری کہ ساری ایک جیسی ہے، باربار دہرائی جاتی ہے۔

تفسیرِخازِن میں قرآنِ پاک کےاَحْسَنُ الْحَدِیث(یعنی سب سے اچھی کتاب ) ہونےکی دوصُورتیں بیان کی گئی  ہیں:(۱)لَفْظ کے اِعْتبارسے اور(۲)معنی کے اِعْتبارسے۔

(۱)لفظ کے اِعْتبار سے اس طرح کہ قرآنِ کریم فَصاحَت وبَلاغَت کے سب سے اُونچے دَرَجے پرفائز ہے ،نہ یہ اَشْعارکی جِنْس سے ہے اور نہ ہی عَوامی خُطْبوں اوررَسائل کی طرزپر ہے بلکہ یہ کلام کی ایک ایسی قِسم ہے، جو اپنے اُسْلُوب یعنی طرزِتحریرمیں سب سے جُداہے ۔

(۲)معنیٰ کے اِعْتبارسے یُوں کہ قرآنِ مجید میں کہیں بھی تَعارُض(یعنی ٹکراؤ)ا وراِخْتلاف نہیں اوراس میں ماضی کی خبریں ، اگلوں کے واقعات ،غیب کی کثیرخبریں،وعدہ ووعید اورجنَّت ودوزخ کابیان ہے۔

 (تفسیر الخازن پ۲۳ الزمر تحت الایۃ:۲۳ ،۴ /  ۵۳)

حدیث شریف میں ہےکہاَصْدَقُ الْحَدِیثِ کِتَابُ اللّٰہ یعنی سب سے سچّی حدیث کتابُ اللہ