Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قرآنِ کریم کی مختلف سُورتوں کے فَضائل اور مزید معلومات  جاننےکیلئے شیخِ طریقت ،امیرِاَہلسُنَّت  حضرت علامہ مولانا ابُوبلال محمدالیاس عطار قادری رَضَوی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی  بہت ہی پیاری کتاب’’مدنی پنج سُورہ‘‘مکتبۃ المدینہ سے ھدیۃً  حاصل  فرماکر مُطالَعہ کرلیجئے۔ اس کتاب کا ہرگھر میں ہونا ضروری ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ اس کتاب میں مشہور قُرآنی سُورتوں ،دُرُودوں  اور رُوحانی علاجوں کے ساتھ ساتھ بے شُمار خُوشبودار مدنی پُھول اپنی خُوشبوئیں لُٹارہے ہیں۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

دُرُست تَلفُّظ کے ساتھ قرآنِ پاک سیکھئے!

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اللہ پاک قرآنِ کریم میں پارہ 29 سورۃ المزمل کی آیت نمبر 4 میں ارشاد فرماتاہے:

وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًاؕ(۴)         تَرْجَمَۂ کنز العرفان: اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔

 تفسیر صراط الجنان جلد 10 صفحہ نمبر 413پر  اس آیتِ مبارکہ کے تحت لکھا ہے کہ اس کا معنی یہ ہے کہ اطمینان کے ساتھ اس طرح قرآن پڑھو کہ حروف جُدا جُدا رہیں  ،جن مقامات پر وقف کرنا ہے ان کا اور تمام حرکات (اور مَدّات) کی ادائیگی کا خاص خیال رہے۔آیت کے آخر میں  ’’ تَرْتِیْلًا ‘‘ فرما کر اس بات کی تاکید کی جا رہی ہے کہ قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے والے کے لئے ترتیل کے ساتھ تلاوت کرنا انتہائی ضروری ہے۔( مدارک، المزمل، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۲۹۲)