Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

کےخواہشمندہیں اور پڑھنا بھی چاہئے تومدرسۃُ المدینہ(بالغان )میں ضَرورشرکت کیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ مختلف مَقامات اورمَساجِد وغیرہ میں عُمُومابعدنمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃُالمدینہ (بالغان )کی ترکیب ہوتی ہے، جن میں بڑی عمر کے اسلامی بھائی صحیح مَخارِج سے حُروف کی دُرُست اَدائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم سیکھتے اوردُعائیں یاد کرتے ،نمازیں وغیرہ دُرُست کرتے اورسُنَّتوں کی تعلیم مُفْت حاصل کرتے ہیں۔ علاوہ اَزیں دُنیا کے مختلف مُمالِک میں گھروں کے اَندر تقریباَروزانہ ہزاروں مَدارِس بنام مدرَسۃُالمدینہ (برائے بالِغات)بھی لگائے جاتے ہیں، جن میں اسلامی بہنیں قرآن ِ پاک ،نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔تعلیمِ قرآنِ کریم کے فضائل کے کیا کہنے! چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1197 صَفحات پر مشتمل کتاب ،’’بہارِ شریعت‘‘جلد 3صَفْحَہ 484سے دوفرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  مُلاحَظہ ہوں:(1)تم میں بہتر وہ شخص ہے، جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔(بُخاری ج۳ص۴۱۰ حدیث ۵۰۲۷) (2)جوقرآن پڑھنے میں ماہر ہے، وہ کراماً کاتِبِین کے ساتھ ہے اور جو شخص رُک رُک کر قرآن پڑھتا ہے اور وہ اُس پر شاق ہے،یعنی اُس کی زَبان آسانی سے نہیں چلتی، تکلیف کے ساتھ اَدا کرتا ہے،اُس کے لیے دو اَجْر ہیں۔  (صَحیح مُسلِم ص۴۰۰ حدیث۷۹۸)اللہ پاک ہمیں  دُرُسْت تَلفُّظ کے ساتھ قرآنِ پاک  سیکھنے کیلئے مدرسۃ ُالمدینہ (بالغان ) میں شرکت کی توفیق عطافرمائے ۔

 اٰمین بجاہِ النَّبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تلاوتِ قرآنِ پاک کی برکتیں صحیح معنوں میں اسی صُورت میں حاصل ہوسکیں گی،  جب ہم اس کے آداب کو  بھی ملحوظِ خاطِررکھتے ہوئے تلاوت  کریں گےاور اگر آداب کا لحاظ نہ رکھا جائےتو نہ اس کے مَقاصد حاصل ہوسکیں گے اور نہ ہی برکتوں سے  مُسْتَفِیْض ہوں