Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

قرآن مجید کے حقوق:

اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کتاب اللہ کے بہت سے حقوق بھی ہیں۔ قرآن کا حق یہ ہے کہ اس کی تعظیم کی جائے، اس سے محبت کی جائے، اس کی تلاوت کی جائے، اسے سمجھا جائے، اس پر ایمان رکھا جائے، اس پر عمل کیا جائے اور اسے دوسروں تک پہنچایا جائے۔

اسی طرح اَحادیثِ مُبارَکہ میں بھی تلاوتِ قرآنِ کریم کے بے شُمار فضائل مَوْجُود  ہیں ۔ چُنانچہ اس  ضمن میں چار(4)فرامین ِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنئے ۔  

 (1)قرآنِ کریم کی تلاوت کیا کرو  کہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شَفاعت کرنے کے لئے آئے گا۔(صحیح مسلم ،کتاب فضائل القرآن ،ص۴۰۳ح۸۰۴) 

(2) حدیثِ قُدسی ہے کہ،اللہ  پاک ارشادفرماتا ہے: ’’جسے تلاوتِ قرآن مجھ سے مانگنے اور سوال کرنے سے مشغول (روک )رکھے ،میں اسے شکر گزاروں کے ثواب سے افضل عطا فرماؤں گا ۔‘‘(کنز العمال ج۱ص۲۷۳ ،ح: ۲۴۳۷ )

(3)’’تین قسم کے لوگ بروزِ قیامت سیاہ کَسْتُوری( ایک قسم کی خوشبو) کے ٹِیلوں پر ہوں گے ،انہیں کسی قسم کی گھبراہٹ نہ ہو گی، نہ ان سے حساب لیا جائے گایہاں تک کہ لوگ حساب سے فارغ ہوں۔(ان میں سے ایک)وہ شخص ہےجس نے رِضائے الٰہی کے لئے قرآنِ کریم کی تلاوت کی اور لوگوں کی اِمامت کی جبکہ وہ اس سے خُوش ہوں۔‘‘(شعب الایمان ج۲ ص ۳۴۸ح:۲۰۰۲)

(4)اَہلِ قرآن( یعنی اس کی تلاوت کرنے والےاور اس کے احکامات پر عمل کرنے والے) (اتحاف السادۃ المتقین ج۵ ص۱۳)اللہ والے اور اس کے خاص لوگ ہیں۔(سنن ابن ماجہ ج۱ ص۱۴۰ح:۲۱۵)