Book Name:Tilawate Quraan Ki Barkatain

سُنتّوں بھرے بیان کی کیسیٹ ”قبر کی پہلی رات“ اُس  ڈرائیور کو پیش کی۔ اُس نے اُسی وقت ٹیپ ریکارڈر میں لگا دی۔ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ اُس نے بہت اچھا اثر لیا،گھبرا کرگُناہوں سے توبہ کی اور  ”انفرادی کوشش“ کی برکت سے وہ بس سے نکل کر  ان اسلامی بھائی کے ساتھ اجتماع میں آکر بیٹھ گیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قُراٰن بہترین دَوا ہے

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صُبح وشام  قرآنِ پاک کی تلاوت  کرنے والے کوجہاں  کثیر واَجرو ثواب ملتاہے وہیں  اس کی برکت سے  ظاہری وباطنی بیماریوں سے شفابھی  نصیب ہوتی ہے ۔ایک شخص نےنبیِ کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں حَلْق میں دَرْد کی شکایت کی توآپ نے اِرْشاد فرمایا: قرآن پڑھنااختیار کرو۔(شعب الایمان،٢ / ٥١٩، حدیث :٢٥٨٠)ایک شخص نے حاضرہوکرعرض کی: میرے سینےمیں تکلیف ہے۔ارشادفرمایا:قرآن پڑھو،اللہ پاک فرماتاہے:وَشِفَآءٌ لِّمَافِی الصُّدُوْرِ (تَرْجَمَۂ کنز العرفان: اور دلوں کی شفا)۔(الدرالمنثور،٤ / ٣٦٦)(پارہ١١،یونس:٥٧)بلکہ قرآن ِ کریم تو مختلف بیماریوں کی بہترین دَوابھی ہے۔جیساکہ فرمانِ مُصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:خَیْرُالدَّوَاءِ اَلْقُرْاٰنُ یعنی بہترین دَوا قرآنِ  کریم ہے۔(سنن ابن ماجہ،٤ / ۱۱۶۔١١۷،حدیث:٣٥٠١)

   حضرت علامہ عبدالرء وف مناوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِی  اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں:یعنی بہترین تعویذوہ ہے، جوکسی قرآنی آیت کے ذَریعے سے کیا جائے،اِرْشادِ باری تعالیٰ ہے:

وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَۙ-(پارہ١٥،بنی اسرائیل:٨٢)

 ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہم قرآن میں وہ چیز اتارتے ہیں جو ایمان والوں کے لیے شفا اور رحمت ہے اور اس سے ظالموں کو خسارہ ہی بڑھتا ہے۔